ETV Bharat / state

Protest Against Demolition نوئیڈا میں آشیانہ بچانے کے لئے لوگ دھرنے پر بیٹھے - نوئیڈا اتھارٹی نے سیکٹر 78 میٹرو اسٹیشن

نوئیڈا میں صفائی ملازمین نے جھگی چھونپڑیوں کے اجاڑنے کے فیصلے کے خلاف دھرنے پر بیٹھ گئے ہیں۔ نوئیڈا اتھارٹی کی طرف سے سیکٹر 78 میٹرو اسٹیشن کے نیچے واقع جھگی جھونپڑیوں کے خلاف کارروائی کے سلسلے میں نوٹس جاری کیا گیا ہے۔

نوئیڈا میں آشیانہ بچانے کے لئے لوگ دھرنے پر بیٹھے

author img

By

Published : May 18, 2023, 4:50 PM IST

نوئیڈا:ریاست اتر پردیش کے ضلع نوئیڈا میں واقع نوئیڈا اتھارٹی نے سیکٹر 78 میٹرو اسٹیشن کے نیچے آباد جھگیوں کو منہدم کرنے کے نوٹس جاری کیا ہے۔اس سلسلے میں مقامی باشندوں میں تشویش پائی جا رہی ہے۔سینکڑوں لوگوں نے نوٹس کے خلاف احتجاج کیا۔ نوئیڈا صفائی کرمی غریب اُٹھان یونین کے صدر رویندر پردھان نے کہا کہ نوئیڈا اتھارٹی نے نوٹس دیا ہے کہ تمام کچی بستیاں 18 مئی کو منہدم کر دی جائیں گی۔ اس نوٹس کے مدنظر تمام لوگ کچی بستیاں خالی کر دیں۔ اس سلسلے میں پولیس کو کچی آبادیوں میں جا کر جھگیوں کو خالی کرانے کی ہدایات بھی دیں۔

رویندر پردھان نے کہا کہ نوئیڈا اتھارٹی میں کام کرنے والے والمیکی سماج کے تمام جھاڑو دینے والے پچھلے 20 سالوں سے اپنے خاندانوں کے ساتھ یہاں رہ رہے ہیں۔ اس حوالے سے وہ کئی بار دھرنا دے چکے ہیں۔ اس کے بعد بھی اتھارٹی ان کی کچی آبادیوں جھگیوں کو مسمار کرنے پر بضد ہے۔ آج کچی آبادی کے سینکڑوں مکین سیکٹر 78 میں میٹرو اسٹیشن کے نیچے دھرنے پر بیٹھ گئے اور اتھارٹی کے اس حکم کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:Auto And Kisan Union Panchayat in noida نوئیڈا میں سی این جی آٹو اور کسان یونین کا بڑی تحریک کا انتباہ

ان کا کہنا ہے کہ جب تک یہ حکم واپس نہیں لیا جائے گا تب تک یہ دھرنا اور احتجاج جاری رہیں گے۔انہوں نے جواز پیش کیا کہ ہم گزشتہ شاہ دو دہائیوں سے یہاں اپنی جھونپڑی بنا کر گزر بسر کر رہے ہیں ہیں اور نوئیڈا اتھارٹی بے دخل اور بے گھر کرنے کی کاروائی کر رہی ہے جو جو غیر منصفانہ ہے ۔ہم اپنے حق کے لڑائی لڑتے رہیں گے جب تک ہمیں انصاف نہیں مل جاتا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.