ETV Bharat / state

بریلی کے بازار میں پل کی تعمیر کے خلاف احتجاج

'جھمکا گرا رے' نغمہ لکھتے وقت نغمہ نگار راجہ مہندی علی خاں نے بریلی کے جس بازار کا تصور کیا تھا، اب وہاں اوور پل تعمیر کیے جانے کا خاکہ تیار کیا جا رہا ہے۔ لیکن اس تجاویز نے کئی تنازعات کو ہوا دے دی ہے۔ جس کی وجہ سے اوور برج کی راہ میں کئی دشواریاں پیدا ہونے کے امکانات نظر آ رہے ہیں۔

بریلی کے بازار میں پل کی تعمیر کے خلاف احتجاج
بریلی کے بازار میں پل کی تعمیر کے خلاف احتجاج
author img

By

Published : Feb 7, 2021, 2:01 AM IST

ریاست اتر پردیش کے بریلی ڈویژن کے کمشنر اور سمارٹ سٹی منصوبہ کے چیئرمین رنویر پرساد نے کتب خانہ چوراہے پر اوور برج تعمیر کیے جانے کی تجویز کو ہری جھنڈی دے دی ہے. لیکن اس کے برعکس مقامی تاجروں نے اس تجویز کی مخالفت شروع کر دی ہے. اہم بات یہ ہے کہ بی جے پی کے میئر اُمیش گوتم بھی مقامی تاجروں کی حمایت میں کھڑے ہو گئے ہیں۔

بریلی کے بازار میں پل کی تعمیر کے خلاف احتجاج

سڑکوں پر مقامی تاجروں کا یہ ہنگامہ بے سبب نہیں ہے, شہر کے کتب خانہ چوراہے پر ضلع انتظامیہ نے ایک اوور برج تعمیر کرنے کی تجویز کو سمارٹ سٹی منصوبہ میں شامل کیا تھا، اب اسے عملی جامہ پہنانے کا وقت بھی نزدیک آ گیا ہے. برج کارپوریشن نے اوور برج کی لمبائی، چوڑائی اور پِلرس کی تعداد کو شمار کرکے نقشے کو بھی حتمی شکل دے دی ہے، جلدی ہی کام شروع کیے جانے کی بات بھی شروع ہو گئی ہے، لیکن اسی درمیان مقامی تاجروں نے اس اوور برج کی تعمیر کے خلاف مورچہ کھول دیا ہے، مقامی تاجروں کا کہنا ہے کہ اس اوور برج کے تعمیر ہونے کے بعد کتب خانہ بازار تباہ و برباد ہو جائےگا۔

مقامی تاجر مسلسل اس اوور برج کی مخالفت کر رہے ہیں، آئے دن احتجاجی مظاہرہ کر رہے ہیں تو کبھی افسران سے ملاقات کرکے اوور برج کی تجاویز کو ردد کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ اس سلسلہ میں مقامی تاجروں نے متحد ہوکر اپنی طاقت کا احساس کرانے کی بھی کوشش کی ہے۔ اُنہوں نے مرکزی حکومت میں وزیر محنت اور روزگار سنتوش کمار گنگوار سے بھی ملاقات کرکے اوور برج تعمیر کیے جانے کی اسکیم ختم کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.