اتر پردیش کے ضلع مظفر نگر میں دو روز قبل کھیت میں ہو رہی ایک شراب پارٹی کے دوران ایک 16 سالہ نوجوان پرنس گولی مار دی گئی۔ گولی مارنے کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔
دراصل معاملہ مظفر نگر کے نئی منڈی تھانہ علاقے کے گاؤں بلاسپور کا ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق نامعلوم وجوہات کی وجہ سے پرنس کو گولی مار دی گئی۔
وہیں، پرنس کو زخمی حالت میں علاج کے لیے ضلع اسپتال لایا گیا، جہاں ڈاکٹرز نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ اس واقعہ کے بعد پورے گاؤں میں غم کی لہر دوڑ گئی۔
اس قتل کا ویڈیو آج دیر شام وائرل ہو گیا، جس میں شراب پارٹی کے دوران یہ واقعہ پیش آیا۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان نے ایک بار پھر مسئلہ کشمیر پر بات کی
وہیں، اعلی افسران نے موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی ہے۔ اس معاملہ میں پولیس کا کہنا ہے کہ ایک ملزم کی گرفتاری کی جا چکی ہے۔ دیگر ملزمین کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں۔