ETV Bharat / state

Liquor Seized in Sonbhadra سونبھدر میں ستر لاکھ روپے مالیت کی شراب ضبط - سونبھدر میں شراب اسمگلرز گرفتار

ضلع سونبھدر کے رابرٹس گنج علاقے میں پولیس نے ہریانہ سے بہار لے جائی جارہی شراب کے ذخیروں کو برآمد کیا اور اس دوران دو اسمگلر کو گرفتار بھی کیا۔ Liquor Seized in Sonbhadra

سونبھدر میں ستر لاکھ روپے مالیت کی شراب ضبط

author img

By

Published : Nov 22, 2022, 8:35 AM IST

سونبھدر: اترپردیش کے ضلع سونبھدر کے رابرٹس گنج علاقے میں پیر کو اسمگلنگ کے ذریعہ ہریانہ سے بہار لے جائی جارہی شراب کے ذخیروں کو برآمد کیا گیا۔ اس سلسلے میں دو اسمگلروں کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔ ایس پی ڈاکٹر یش ویر سنگھ نے بتایا کہ گذشتہ کئی دنوں سے شراب اسمگلنگ کی اطلاعات مل رہی تھیں۔ بہار میں شراب بندی کی وجہ سے غیر قانون طور سے کثیر مقدار میں شراب اسمگلنگ کر کے وہاں لے جائی جارہی ۔ اس درمیان پولیس کو اطلاع ملی کی کچھ اسمگلر انگریزی شراب کی بڑی کھیپ ٹرک سے لے کر جانے والے ہیں۔ پولیس ٹیم نے گوراری ارمورا راستے پر گھیرا بندی کر کے جانچ شروع کردیا۔ تبھی ایک مشتبہ ٹرک کو آتا دیکھ رکنے کا اشارہ کیا۔ Two liquor smugglers arrested in Sonbhadra

جانچ میں پولیس نے ٹرک کا نمبر پلیٹ فرضی پایا ہے۔ تلاشی لینے پر ٹرک پر 900 پیٹی انگریزی شراب کی بوتل(سیل ان اروناچل پردیش) برآمد کیا ہے۔ اس سلسلے میں پولیس نے سیتا پور ضلع باشندہ محمد شکیل اور محمد ہاشم کو گرفتار کیا ہے۔ پوچھ گچھ کرنے پر ملزم نے بتایا کہ غیر قانونی شراب کی بڑی کھیپ کو ہریانہ سے بہار میں فروخت کرنے کے لئے لے جارہے تھے۔ بہار میں شراب بندی کی وجہ سے اچھی قیمت پر اسے فروخت کرتے ہیں۔ اس سے قبل بھی کئی کھیپ ہریانہ سے پنجاب لے جاچکے ہیں۔ ایس پی نے بتایا کہ دونوں ملزمین سابق میں بھی شراب اسمگلنگ میں جیل جاچکے ہیں۔ دونوں پر گینگسٹر ایکٹ کے تحت کاروائی کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: Liquor Seized in Udaipur ادے پور میں دس لاکھ روپے مالیت کی شراب ضبط

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.