اس حادثہ کے دوران ایک خاتون اور بچہ ملبہ میں دب گئے۔ اطلاع ملنے پر پولیس فوری پر موقع پر پہنچی اور مقامی لوگوں کی مدد سے خاتون اور بچے کو بچایا۔ فی الحال دونوں کو علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
موصولہ معلومات کے مطابق اتوار کی دوپہر بارش کے دوران نوئیڈا کے فیز 3 تھانہ علاقے میں واقع سیکٹر 70 بسئی گاؤں میں ایک مکان پر آسمانی بجلی گر گئی۔ جس کی وجہ سے مکان گر گیا۔ حادثے کے وقت ایک بچہ اور ایک خاتون گھر میں موجود تھے، جو اس عمارت کے نیچے دب گئے۔
یہ بھی پڑھیں: Sir Syed Day: سرسید معمار اور مصلحِ قوم تھے
پڑوسیوں نے معاملے کی اطلاع پولیس کو دی۔ پولیس اسٹیشن اور ڈائل 112 نے موقع پر پہنچ کر خاتون اور بچے کو باہر نکالا۔ بچے کو معمولی چوٹیں آئی ہیں۔ دونوں کو علاج کے لیے ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ ہسپتال کے ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ دونوں کی حالت ٹھیک ہے۔ دونوں کو معمولی چوٹیں آئی ہیں۔