وکیلوں کا الزام تھا کہ میونسپل کونسل نے جانبدارانہ طریقے سے کاروائی کی ہے۔ نالے پر درجنوں چیمبر بنے ہوئے ہیں لیکن کچھ چیمبروں کو ہی توڑا گیا ہے۔
میونسپل کونسل کے ای او ڈاکٹر ڈی کے واشنے نے کہا کہ پرانے چیمبروں کونہیں توڑا گیا ہے بلکہ جو نئے چیمبر میونسپل کونسل کی زمین پر قبضہ کر کے حال ہی میں بنائے تھے جن سے پانی رک رہا تھا اور نالے کی صفائی بھی نہیں ہوپارہی تھی۔انہیں کو توڑاگیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اس کاروائی کے ردعمل میں وکیلوں نے کچہری احاطے میں میونسپل کونسل کے واٹر ورکس میں کھڑی کئی گاڑیوں میں توڑ پھوڑ کی ہے۔