اترپردیش کے ضلع بریلی میں وکلاء نے آج لیکھ پال پر بدعنوانی کا الزام عائد کرتے ہوئے صدر تحصیل میں جم کر ہنگامہ کیا اور لیکھ پال کے خلاف انتظامیہ سے کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا۔Lawyers' Protest Against Corruption in Bareilly.
اطلاعات کے مطابق بار ایسوسی ایشن کے ممبر وکیل ہریش کمار آزاد Harish Kumar, a member of the Bar Association کے والد تارا چند آزاد کا نومبر میں انتقال ہوگیا تھا۔ ایڈوکیٹ ہریش کمار آزاد نے والد کے 'ڈیتھ سرٹیفکیٹ' کے لیے تحصیل میں درخواست دی تھی۔
اس سلسلے میں گزشتہ روز تحصیل کے لیکھ پال انیل کمار اور ان کے نجی کارکن راج دونوں وکیل ہریش کمار آزاد کے گھر پہنچے اور دیگر چیزوں کی تحقیقات شروع کردی، بعد ازیں 'ڈیتھ سرٹیفکیٹ' بنانے کے لیے وکیل ہریش کمار آزاد کے اہلِ خانہ سے پانچ ہزار روپے کا مطالبہ کیا۔ اہل خانہ نے روپے دینے سے انکار کردیا، اس سے ناراض لیکھ پال اور اس کے نجی کارکن نے کھر کے خواتین کے ساتھ بدتمیزی کی۔ جس کی اطلاع ملنے پر ایڈوکیٹ ہریش کمار آزاد اور دیگر وکلا نے تحصیل پہنچ کر جم کر ہنگامہ کیا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی جائے وقوع پر پہنچے ایس ڈی ایم، سٹی مجسٹریٹ اور اے ڈی ایم نے تمام وکلاء کو کارروائی کی یقین دہانی کرائی، اس کے بعد تمام وکلاء اپنے کام پر لوٹے۔