کسانوں کی حمایت میں صدر جمہوریہ کو بھیجے گئے میمورنڈم میں ذرعی قوانین کے خلاف کسان تحریک کو بدنام کرنے کے علاوہ تحریک کو ختم کرنے کا الزام بھی مرکزی حکومت پر لگایا گیا۔
میرٹھ میں مارچ نکال میں شامل وکلا نے کہا کہ ذرعی قوانین کے خلاف کسان تحریک کے ذریعے 26 جنوری کو ہونے والے تشدد کے معاملے میں مرکزی حکومت نے کسانوں کو بدنام کرنے کا کام کیا ہے۔
اسی ضمن میں مغربی اتر پردیش کے تمام ایڈووکیٹ جہاں ہڑتال پر رہے وہیں میرٹھ میں بھی آل انڈیا لاؤئیر یونین اور میرٹھ بار ایسوسی ایشن کے سینکڑوں ارکان نے مارچ نکالا اور ضلع مجسٹریٹ کو صدر جمہوریہ کے نام میمورنڈم پیش کیا۔