ETV Bharat / state

بریلی: بار ایسوسی ایشن کا ضلع انتظامیہ کے خلاف مظاہرہ - ایڈووکیٹ پروٹیکسن ایکٹ

اتر پردیش کے بریلی میں بار ایسوسی ایشن نے پولیس اور ضلع انتظامیہ کے خلاف مظاہرہ کرتے ہوئے حکومت اتر پردیش سے ”ایڈووکیٹ پروٹیکسن ایکٹ“ نافذ کیے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔ دراصل گزشتہ ایک ماہ کے عرصے میں دو وکلاء کا قتل ہو گیا ہے۔

بریلی میں بار ایسوسی ایشن نے ضلع انتظامیہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا

author img

By

Published : Oct 22, 2021, 4:36 PM IST

ضلع بریلی اور ضلع شاہ جہاں پور میں دو وکلاء کو قتل کر دیا گیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ بریلی میں سنجے سنگھ کو سڑک حادثہ دکھاکر گاڑی سے تصادم کے ذریعے قتل کیا گیا، تو شاہ جہاں پور میں ایک دیگر وکیل نے اپنے ساتھی وکیل بھوپندر سنگھ کو گولی مارکر قتل کر دیا تھا۔

بریلی میں بار ایسوسی ایشن نے ضلع انتظامیہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا

پولیس نے شاہ جہاں پور میں مقتول وکیل کے قتل کے ملزم وکیل کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا ہے، جبکہ بریلی میں سنجے سنگھ کو قتل کرنے والے اہم ملزمان کو پولیس اب تک گرفتار نہیں کر سکی ہے۔

محض ایک مہینے کے عرصے میں دو وکلاء سنجے سنگھ اور بھوپندر سنگھ کے حساس قتل کی واردات کے بعد بار ایسوسی ایشن نے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے ”ایڈووکیٹ پروٹیکسن ایکٹ“ نافذ کیے جانے کے مطالبے کے ساتھ ایک دن کے لیے عدالتی کام کا بائیکاٹ بھی کر دیا ہے۔ بار ایسوسی ایشن نے مقتول وکلاء کے اہلِ خانہ کو سکیورٹی، پچاس لاکھ روپیہ بطور معاوضہ اور کسی ایک فرد کو سرکاری ملازمت دیئے جانے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: صرف پانچ اینٹیں اور مورتی رکھ دینے سے مندر نہیں بن جاتا: ہائی کورٹ

بار ایسوسی ایشن کے عہدے داران اور ارکان نے متحد ہوکر ضلع کلیکٹریٹ پر احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے ضلع انتظامیہ کے خلاف جم کر نعرے بازی کی۔ اس کے بعد ڈی ایم کے دفتر کے سامنے جمع ہوکر مختلف وکلاء نے اپنے مطالبات اور خیالات کا اظہار کیا۔ اس کے بعد بار ایسوسی ایشن نے صدر گھن شیام شرما کی قیادت میں وزیر اعلیٰ کو خطاب ایک میمورنڈم ضلع مجسٹریٹ کے سپرد کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.