فیروزآباد: اترپردیش کے ضلع فیروزآباد کے تھانہ دکشن علاقے میں پیر کو ایک وکیل کا گولی مارکر قتل کردیا گیا۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ آج صبح لالو روڈ پر مارننگ واک پر نکلے وکیل شیو شنکر دوبے(45) کی بدمعاشوں نے گولی مارکر قتل کردیا۔ شیوشنکر کے کنپٹی اور پیٹ میں گولی ماری گئی ہے۔ قتل کی جانکاری ملتے ہی ایس ایس پی آشیش تیواری ایس پی دیہات رن وجئے سنگھ سی او سٹی ہری موہن سنگھ کے ساتھ کئی تھانوں کی فورس کے ساتھ موقع پر پہنچے۔ Lawyer shot dead in Firozabad
ایس ایس پی نے بتایا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کے ذریعہ شواہد جمع کئے جارہے ہیں ۔ ملزمین کی گرفتاری کے لئے پولیس کی پانچ ٹیمیں تشکیل دے کر کاروائی شروع کردی گئی ہے۔ قتل کے ملزمین کے خلاف گینگسٹر اور این ایس اے کے تحت کاروائی کی جائے گی۔ وہیں وکیل کے قتل سے مشتعل ساتھی وکیلوں نے غیر معینہ ہڑتال کا اعلان کرنے کے ساتھ عدالت کے باہر اور شہر کے جین مندر چوراہے پر مظاہرہ کر کے ملزمین کی جلد از جلد گرفتاری کا مطالبہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: Murder in Pratapgarh پرتاپگڑھ میں پراپرٹی ڈیلر کا گولی مار کر قتل
یو این آئی