ETV Bharat / state

'اترپردیش میں امن و قانون کی صورت حال مکمل تباہ' - Crime is on the rise in the state

سماج وادی پارٹی کے لیڈر اور اسمبلی کے سابق اسپیکر ماتا پرساد پانڈے نے اتوار کو کہا کہ 'اترپردیش میں امن و قانون مکمل طور پر تباہ ہے اور اس میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

اترپردیش میں امن و قانون کی صورت حال مکمل تباہ: ماتا پرساد پانڈے

author img

By

Published : Sep 27, 2020, 10:23 PM IST

سلطانپور: سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے لیڈر اور اسمبلی کے سابق اسپیکر ماتا پرساد پانڈے نے اتوار کو کہا کہ 'اترپردیش میں امن و قانون مکمل طور پر تباہ ہے اور اس میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

لکھنو سے شاہ گنج جاتے وقت ماتا پرساد پانڈے ضلع کے سابق رکن اسمبلی آنجہانی اشوک پانڈے کی رہائش گاہ پر رکے اور رشتہ داروں کا حال چال معلوم کیا۔ اس دوران انہوں نے نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اترپردیش میں امن وقانون نام کی کوئی چیز نہیں رہ گئی ہے۔

ماتا پرساد پانڈے نے کہا کہ ریاست میں جرائم پیشہ عناصر بے لگام ہیں، چوری، ڈکیتی اور قتل سمیت تمام طرح کے جرائم میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، جہاں پولیس بیٹھی ہے وہیں مجرم گولی مارکر چلا جاتا ہے۔ پولیس ایسے تمام واقعات کا انکشاف نہیں کر پا رہی ہے۔ بعد میں پولیس کے ساتھ مجرم وہی سلوک کر رہے ہیں۔

ماتا پرساد پانڈے نے کہا کہ جب ریاست کے وزیراعلی خود بولتے ہیں کہ گولی مارو تو وہی مجرم بھی کر رہے ہیں۔ موجودہ حکومت میں لوگ دہشت میں جی رہے ہیں۔ معصوم لوگوں کی جان لی جا رہی ہے۔ کورونا کے معاملہ پر اسمبلی کے سابق اسپیکر نے کہا کہ اس وبا کے وقت میں حکومت کے کچھ انتظامات نہیں ہیں۔ لوگ بیماری سے پریشان ہیں۔ سب سے زیادہ دیہی علاقوں کے لوگوں کے لئے مسئلہ ہے۔ کورونا ہونے پر انہیں جہاں آئسو لیٹ کیا جا رہا ہے وہاں انتظامات نام کی کوئی چیز نہیں ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سدھارتھ نگر میں اس خراب صورتحال پر بی جے پی کے لوگوں نے ہی ہنگامہ کیا تھا۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.