یہاں جاری ایک بیان میں اترپردیش کانگریس کمیٹی (یو پی سی سی) کے صدر اجے کمار للو نے الزام لگایا کہ ریاست میں جرائم پیشہ افراد کو حکومت کا کھلا تحفظ حاصل ہے۔ کانپور میں جو کچھ بھی ہوا وہ ریاستی حکومت کے کردار،فطرت اور ریاست کے سمت کواجاگر کرتا ہے۔انہوں مزید کہا کہ جو پانچویں منزل پر بیٹھے ہیں آج وہ سوالات کے گھیرے میں ہیں۔
ریاستی صدر نے کہا کہ پورا صوبہ جنگل راج میں تبدیل ہوچکا ہے۔گذشتہ تین سالوں کا ڈاٹا اس بات کا گماز ہے کہ یوگی آدتیہ ناتھ ریاست کے نظم ونسق کا کنٹرول کرنے میں ناکام ثابت ہوئے ہیں۔جوکہ یومیہ بد سے بد تر ہوتا جارہا ہے۔مجرمین میں قانون کا کوئی خوف نہیں ہے۔اقتدار سے حاصل تحفظ سے ان کے حوصلے بلند ہیں۔
مسٹر للو نے کہا کہ آل انڈیا کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی یو پی میں خستہ حال نظم ونسق اور جنگل راج پر لگاتار سوالات پوچھ رہی ہیں۔آج انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ"پورے ملک میں غیر قانونی ہتھیار کے معاملوں میں 56فیصدی معاملے یوپی میں درج ہیں۔
2016تا2018 کے درمیان یوپی میں سائبر جرائم م یں 138فیصدی اضافہ ہوا ہے۔یوپی حکومت ان اعدادکا نوٹس لےکر کاروائی کرنے کے بجائے انکی بازیگری کررہی ہے۔جرائم کم کیسےہوں گے۔
مسٹر للو نے مطالبہ کیا کہ یوگی آدتیہ ناتھ کی حکومت کو فوری اثر سے برخاست کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ اس حکومت میں پولیس اہلکار بھی محفوظ نہیں ہیں۔8-8پولیس جوان شہید ہوجاتے ہیں لیکن حکومت کوئی بھی کاروائی کرنے سے قاصر ہے۔انہوں نے کہا کہ برسر اقتدار افراد مجرمین کی کس طرح سے پرورش کررہے ہیں یہ اجاگر ہوچکا ہے۔یہ بات بھی جاگ ظاہر ہے کہ پانچویں منزل پر بیٹھے بڑے نوکرشاہ کس طرح اس نیٹ ورک کا حصہ ہیں لیکن کوئی کاروائی نہیں ہورہی ہے۔