بارہ بنکی میں دار الإفتاء والقضاء کی رمضان ہیلپ لائین پر 24 گھنٹے لوگوں کی جانب سے رمضان سے متعلق مسائل پر پوچھے گئے سوالات کے جوابات دیئے جائیں گے۔ ہیلپ لائین پر لوگوں کے مسائل سنیں جائیں گے اور ان کا حل بتایا جائے گا۔
دار الإفتاء والقضاء کی جانب سے علمائے کرام پر مشتمل ایک ٹیم تشکیل دی گئی- دارالافتاء والقضا کے سربراہ قاضی مفتی ظہیر فیصل قاسمی نے رمضان ہیلپ لائین کی اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ ماہ رمضان المبارک میں لوگوں کو کچھ مسائل پیش آتے ہیں جن کے حل کےلیے ہیلپ لائین کافی مفید ثابت ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ بعض اوقات لوگ علمائے کارم سے سوال کرنے میں ہچکچاتے ہیں، اس لیے ہیلپ لائین کو شروع کیا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ ہیلپ لائین پر علمائے کرام کی ایک مکمل ٹیم تعینات رہے گی جو عوام الناس کے رمضان سے متعلق مسائل کا حل بتائے گی۔ اس کے لئے دارالافتاء والقضا کی جانب سے 9044552261 اور 8707515099 نمبر جاری کئے گئے ہیں۔ مندرجہ ذیل نمبرات پر نمازوں کے اوقات کو چھوڑ کر کسی بھی وقت مسائل سے متعلق سوالات کئے جاسکتے ہیں۔