ETV Bharat / state

مشن کایا کلپ سے تاریخی عمارتوں کی تحفظ - Chief Minister Yogi Adityanath praises District Magistrate

بریلی کے ڈسٹرک مجسٹریٹ نتیش کمار نے ضلع میں مشن کایا کلپ مہم کا آغاز کیا۔ جس کے ذریعے تاریخی عمارتوں کو بچانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

بریلی: تاریخی عمارتوں کے تحفظ کے لئے مشن کایا کلپ مہم کا آغاز

author img

By

Published : Jul 7, 2020, 5:09 PM IST

ریاست اتر پردیش میں ضلع بریلی کے ڈسٹرک مجسٹریٹ نتیش کمار کے ذریعے ضلع میں مشن کایا کلپ مہم کا آغاز کیا گیا ہے۔ جس کے ذریعے تاریخی عمارتوں کو بچانے کی کوشش کی جارہی ہے، اس کو دیکھتے ہوئے ریاست کے وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے ایک پروگرام میں ڈسٹرک مجسٹریٹ کی تعریف کی۔

ڈی ایم نتیش کمار نے ”مشن کایا کلپ“ کے تحت ایسی تمام عمارتوں کو بچانے کی مہم کا آغاز کیا ہے، جن کی اپنی تاریخ ہے اور سرکاری کارکردگی کے قابل ہیں۔ ایسی ہی صدر تحصیل کی قدیمی عمارت ہے۔ اس پرانی عمارت کو نیا لباس پہنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

بریلی: تاریخی عمارتوں کے تحفظ کے لئے مشن کایا کلپ مہم کا آغاز۔ویڈیو

بریلی میں تمام ”ہیریٹیج بلڈنگ“ کو ”مشن کایا کلپ“ کے تحت بچاکر سجایا جا رہا ہے۔ دائمی خستہ حالت میں اپنی تاریخ کی گواہ ان عمارتوں کو محفوظ رکھنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ ضلع انتظامیہ نے بڑی کمپنیوں کے ساتھ تاجروں کو بھی ان قدیمی عمارتوں کو سجانے کی ذمہ داری دینے کا منصوبہ تیار کیا ہے۔

ضلع انتظامیہ نے ”مشن کایا کلپ“ کے تحت انگریزوں کے زمانے کی تحصیل صدر کی قدیمی عمارت کو قدیمی شکل و صورت دینے کی ذمہ داری ماریہ گروپ کو دی ہے۔ عمارت کو قدیمی شکل میں تیار کرنے کا کام بھی شروع ہو گیا ہے۔

بریلی میں متعدد تاریخی عمارتیں ہیں، جو نظر انداز ہونے کی وجہ سے کھنڈہر میں تبدیل ہو گئیں ہیں۔ اس تعلق سے ڈی ایم نتیش کمار کی کئ بڑی کمپنیوں کے ساتھ میٹنگ بھی ہو چکی ہے۔

غور طلب ہے کہ 'تحصیل صدر کی یہ عمارت سنہ 1867 ء میں تعمیر کی گئ تھی۔ اس کی تاریخ ضلع انتظامیہ کے پاس موجود ہے۔ اس عمارت کو مسمار کرنے کا ٹھیکہ بھی 12 لاکھ روپے میں میں طے کر دیا گیا تھا ۔ لیکن ڈی ایم نتیش کمار نے جب عمارت کی حالت دیکھی تو اُنہیں اس عمارت کے بچانے کی گنجائش نظر آئی۔ لہذا انتظامیہ نے ٹھیکہ مسترد کرتے ہوئے ٹھیکہ دار کو رقم واپس کر دیا۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.