ETV Bharat / state

بارہ بنکی: لاک ڈاؤن پرعمل آوری کے لیے اعلان

اترپردیش کے ضلع بارہ بنکی میں کوِوڈ-19 پر قابو پانے کے لیے نافذ کیے گئے لاک ڈاؤن پر عمل کرانے کے لیے پولیس اور انتظامیہ کوئی کثر نہیں چھوڑ رہا ہے۔

لاک ڈاؤن پر عمل کرانے کے لیے دن بھر اعلان

author img

By

Published : Apr 4, 2020, 7:51 PM IST

چوراہوں پر پولیس کی تعیناتی کے ساتھ پولیس کے ذریعہ پورے شہر سمیت تمام تحصیلوں میں لاؤڈ-اسپیکر لگا کر دن بھر ریکارڈ میسیج کے ذریعے متعدد اقسام کے اعلانات کیے جا رہے ہیں۔

لاک ڈاؤن پر عمل کرانے کے لیے دن بھر اعلان

شہر میں تھوڑی تھوڑی دور پر لگے ان لاؤڈ-اسپیکر پر ایڈشنل پولیس سپریٹینڈنٹ نارتھ آر ایس گوتم کا ریکارڈیڈ پیغام دن بھر چلتا رہتا ہے، اس میں وہ عوام سے گھروں میں رہنے اور سوشل ڈسٹنسنگ پر عمل کرنے کی اپیل کرتے ہیں۔

ساتھ ہی وہ کرونا وائیرس کے خطرے، اس سے نمٹنے کے طریقے اور اس کی علامات بھی بیان کرتے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی وہ لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والوں کو انتباہ بھی دیتے ہیں کہ خلاف ورزی پر پولیس کارروائی کی جاسکتی ہے۔

پولیس سپرینٹینڈنٹ آدرش چترویدی نے بتایا کہ لاؤڈ-اسپیکر سے اعلان کا انتظام تمام تحصیلوں میں کیا گیا ہے اس کے ساتھ ہی انہوں نے پھر اپیل کی کہ عوام گھروں میں رہیں تاکہ وہ کووڈ-19 سے محفوظ رہ سکیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.