ETV Bharat / state

بہرائچ: آج بھی ہزاروں مزدور وطن واپس - اترپردیش نیوز

حکومت ہند کی جانب سے کورونا وائرس سے نجات پانے کے لئے کیا گئے لاک ڈاؤن کے مدنظر مختلف ریاستوں/ اضلاع سے لگاتار مزدور و کامگار کے آنے کا سلسلہ جاری ہے، آج بھی صبح سے ہی ہزار سے زائد مزدور جو کہ ریاست مہاراشٹر، پنجاب، دہلی ہریانہ اور راجستھان کے علاوہ مختلف اضلاع جیسے غازی آباد، امروہا، مظفر نگر،کانپور، گونڈہ اور لکھنؤ سے اپنے وطن بہرائچ و شراوستی کے مختلف علاقوں میں پہنچنے کے لیے بہرائچ پہنچے۔

ہزاروں مزدور وطن واپس
ہزاروں مزدور وطن واپس
author img

By

Published : Mar 29, 2020, 8:35 PM IST

یہاں پہنچنے والوں میں زیادہ تر مزدور سینکڑوں کلومیٹر پیدل چل کر بہرائچ پہنچے، جنکی حالت کافی خراب ہے، تھکان کے باوجود ان کے قدم جو رکنے کا نام نہیں لے رہے ہیں، وہ جلد از جلد اپنے منزل مقصود پر پہنچنا چاہتے ہیں۔

دیکھیں ویڈیو

قابل تعریف بات یہ رہی کہ راستے میں پیدل چلنے والے مسافروں کو جگہ۔ جگہ سماجی تنظیم کے کارکنان کے ذریعے کھانا و پانی کے انتظام کافی راحت دیتا ہے، جس سے مسافروں کو بھوکے نہیں رہنا پڑتا۔

اس کے علاوہ بہرائچ پہنچے پر بہرائچ پولیس و تمام سماجی تنظیم نے بھی ان مسافروں کے لیے کھانے کے پیکٹ، پھل، بسکٹ وغیرہ کے ساتھ صاف پانی کا انتظام کر رکھا ہے۔ اس نازک موقع پر بہرائچ کے ڈاکٹروں کی ٹیم بھی کافی مشقت کر دن رات ڈیوٹی دے کر آنے والے سبھی مسافر کی اسکریننگ ٹیسٹ لیتے ہیں، آج جب ای ٹی وی بھارت کی ٹیم موقع پر پہنچی تو اس اسکریننگ ٹیسٹ کے کام کا انجام ڈاکٹر محمد خالد، ڈاکٹر سدھیر اپادھیاے، محمد آفاق، وجے ورما اور ارنون موریہ دے رہے تھے۔

بہرائچ کے پولیس کپتان ڈاکٹر وپن کمار مشرا کی ہدایت کے مطابق شہر کے سرکل آفیسر تریمبک ناتھ دوبے بھی بڑی مستعدی کے ساتھ مسافروں کے لئےکھانے پانی و ان کو ان کے مقام تک پہنچانے کے کام کا انجام دے رہے تھے۔

روڈویز اے آر ایم کے مطابق تقریباً تین درجن سے زائد بسوں سے مسافروں کو ان کے مقام تک بھیجا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.