ETV Bharat / state

مزدور اتنے 'مجبور' کیوں؟ - اترپردیش نیوز

یکم مئی کو عالمی یوم مزدور منایا جاتا ہے، لیکن آج بھی مزدور بنیادی حقوق سے محروم ہیں۔ لاک ڈاؤن نے ملک بھر میں مزدوروں کے بے بسی کی تصویر سامنے لادی ہے۔

مزدور اتنے 'مجبور' کیوں؟
مزدور اتنے 'مجبور' کیوں؟
author img

By

Published : May 2, 2020, 5:49 PM IST

ملک میں لاک ڈاؤن نافذ ہے، جس کے چلتے اس بار یوم مزدور پر ہونے والے پروگرام نہیں ہو سکیں لیکن سوشل میڈیا پر ان کے حقوق کی بات خوب ہوئی۔

دیکھیں ویڈیو

ای ٹی وی بھارت نے یوم مزدور پر گروانڈ رپورٹنگ کی تاکہ زمینی حقیقت سے پردہ اٹھایا جا سکے۔ دارالحکومت لکھنؤ میں آج بھی مزدور سیویز لائن کی صفائی بغیر سیفٹی کٹ کے کر رہے ہیں۔

ملک کے مختلف خطوں سے صفائی ملازمین کے موت کی خبریں آتی رہتی ہیں۔ باوجود اس کے ان کی حفاظت کے لیے آج بھی ذمہ داران سنجیدہ نہیں ہیں کیونکہ وہ غریب مزدور ہیں۔

ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کے دوران مزدور نے بتایا کہ ہمیں کوئی سامان نہیں دستیاب ہوتا، جس سے ہماری حفاظت ہو سکے۔ مجبوری میں کام کرنا پڑتا ہے، لیکن جب ان کے انچارج وجے آ گئے، تو انہوں نے کہا کہ ہمیں سیفٹی کٹ ملی ہے۔

مزدور سیویز لائن کی صفائی بغیر سیفٹی کٹ کے کر رہے ہیں

بات چیت کے دوران انچارج وجے نے بتایا کہ ہم سبھی مزدوروں کو تمام حفاظتی سامان فراہم کرواتے ہیں، اگر کوئی انہیں استعمال نہ کرے تو ہم کیا کر سکتے ہیں؟

انچارج وجے نے سچائی پر پردہ ڈالنے کی بہت کوشش کی لیکن اس سے پہلے ہی ہم نے گٹر کے اندر کام کر رہے مزدور سے بات کرلی تھی انہوں نے بھی اس وقت سچ ہی بولا تھا۔

حکومت بھلے ہی ٹویٹ کرکے یہ بتائے کہ ہم مزدوروں کے فلاح وبہبود کے لئے جدوجہد کر رہے ہیں، لیکن زمینی سطح پر تصویر بالکل الٹ دکھتی ہے۔

آج بھی مزدور اپنے بنیادی حقوق سے میلوں دور ہیں۔ مشکل سے ہی ان کا پریوار چلتا ہے۔ یہ بات دیگر ہےکہ سال میں ایک بار یوم مزدور پر انہیں یاد کر کے پورے سال بھلا دیا جاتا ہے۔

سیاسی جماعتوں کے لئے مزدور محض فائدہ کا سودا ہوتے ہیں کیونکہ وہ انہیں ووٹ بینک کے طور پر استعمال کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ ان کی نظروں میں مزدوروں کی کوئی قیمت نہیں ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.