ETV Bharat / state

Fish Town in Jaunpur جونپور کا علاقہ مچھلی شہر ہر اعتبار سے تاریخ کا حامل - مچھلی شہر شعراء و ادباء کا مرکز و مسکن

حاجی اعجاز خان کے ادبی ذوق و شوق کا اندازہ اسی بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ انہوں نے فروری کے مہینے میں ایک پروگرام ترتیب دیا ہے جس کا عنوان یاد رفتگاں ہے جس کے تحت وہ 28 سے لے کر 2022 تک مچھلی شہر کی جو بھی علمی، ادبی، سیاسی، سماجی شخصیات اس دار فانی سے رخصت ہو گئی ہیں، ان کے اوپر ایک سمینار کا انعقاد کریں گے۔ اس کا مقصد نسل نو کو ان کی خدمات سے متعارف کروانا ہے۔ Fish Town in Jaunpur

fish town is historical place
fish town is historical place
author img

By

Published : Jan 4, 2023, 2:21 PM IST

Updated : Jan 4, 2023, 3:27 PM IST

Fish Town in Jaunpur

جونپور: ریاست اتر پردیش کا ضلع جونپور کا علاقہ تحصیل مچھلی شہر جونپور سے تقریباً 30 کیلومیٹر کی دوری پر واقع ہے۔ اس علاقے کی تاریخ جونپور شہر کے آباد ہونے کے ساتھ شروع ہوتی ہے۔ مچھلی شہر ہمیشہ سے شعراء و ادباء کا مرکز و مسکن رہا ہے جن کی خدمات تاریخ کے اوراق میں سنہرے حروف میں درج ہیں۔ زمانہ حال میں بھی کچھ ایسی شخصیات ہیں جنہوں نے مچھلی شہر کی قدیمی روایت و وراثت کی حفاظت کا بار اپنے سر لئے ہوئے ہیں، انہیں میں سے ایک نام حاجی اعجاز خان ہیں جو ایک سماجی کارکن، ڈائریکٹر لائل ونڈر اسکول کے ناظم ہیں جن کی ادبی و سماجی مجلسوں و محفلوں میں شمولیت ہوتی رہتی ہے۔ Fish Town in Jaunpur

ای ٹی وی بھارت سے گفتگو کرتے ہوئے حاجی اعجاز خان نے کہا کہ مچھلی شہر تقریباً 800 سال قدیم ہے یہاں کی تاریخی عمارتیں جیسے شاہی مسجد جسے ابراہیم شاہ شرقی نے تعمیر کروایا تھا اور جامع مسجد جسے فیروز شاہ تغلق نے تعمیر کروایا تھا۔ جہاں تک سوال ہے اس شہر کے نام پڑنے کا تو اس وقت ایک بادشاہ تھا جو بنگال بغاوت کو کچلنے کی غرض سے جارہا تھا تو اس علاقے میں ایک فقیر رہتے تھے جن کی خدمت میں حاضر ہوکر اس بادشاہ نے جنگ میں کامیابی کی دعا کروائی تو اس بزرگ نے تحفے میں ایک مچھلی عطا کی، واپسی پر بادشاہ نے اس علاقے کا نام مچھلی شہر رکھ دیا۔ Fish Town in Jaunpur

اعجاز خان نے کہا کہ ادب کی میدان میں تو مچھلی شہر نے خوب ترقی حاصل کی اور نمایاں مقام بنایا مگر یہ مچھلی شہر کی بد قسمتی رہی کہ دیگر میدان میں زیادہ ترقی نہیں کرسکا، جبکہ اندرا گاندھی کا پورا بچپن مچھلی شہر کے جعفری گھرانے میں گزرا اور آزاد بھارت کے پہلے وزیر اعظم کا پہلا انتخابی حلقہ مچھلی شہر تھا مگر پھر بھی یہ شہر ترقی کی دوڑ میں پیچھے رہ گیا۔ انہوں نے کہا کہ مچھلی شہر کا علاقہ بڑا زر خیز رہا ہے یہاں کے بارے میں ایک کہاوت مشہور ہے کہ یہاں کے کنویں کا جو پانی پی لیتا ہے وہ بھی شاعر ہو جاتا ہے یہاں شعراء میں سلام مچھلی شہری جو جونپور کے پہلے پدم شری ایوارڈ یافتہ شخص تھے ان کے علاوہ علامہ سروش مچھلی شہری، بابا متین مچھلی شہری، شہیر مچھلی شہری، سروش مچھلی شہری سمیت درجنوں نام ہیں جن کی نمایاں کارکردگی رہی ہیں اور ان لوگوں نے ادب کو اونچائی بخشی ہے۔

مزید پڑھیں: جونپور کی مسحورکن نعت گو ساجدہ نسیم سے ملیے

حاجی اعجاز نے کہا کہ میں تعلیمی میدان سے پچھلے 19 سال سے منسلک ہوں مسلم معاشرے میں تعلیمی بیداری پہلے کے مقابلے میں زیادہ پائی جا رہی ہے لوگ اپنے بچوں کو تعلیم یافتہ بنانے کی کوشش کر رہے ہیں کیونکہ انہیں معلوم ہوگیا ہے کہ بغیر تعلیم کے ترقی ممکن نہیں ہے اور یہی وجہ ہے کہ مسلم بچے تعلیم کے میدان میں کامیابی کا پرچم لہرا رہے ہیں۔ انہوں نے اپنے پروگرام یاد رفتگاں کے تعلق سے کہا کہ یہ ہماری ایک چھوٹی سی کوشش ہے جو شخصیات ہمارے درمیان نہیں رہے ان کی خدمات کو یاد کرکے نسل نو کو روشناس کرایا جائے کہ انہوں نے کیا کیا خدمات انجام دی ہیں اور کس طرح مچھلی شہر کا نام روشن کیا ہے؟۔ انھوں نے آخر میں عوام کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ ہم سبھی کو مل کر اتحاد کے ساتھ رہنا چاہیے کچھ لوگ ہیں جو فضاء کو خراب کرنے کی کوششیں کرتے ہیں مگر ہمیں نظر انداز کرتے ہوئے امن و امان اور اتحاد و محبت کے ساتھ اس ملک میں رہنا چاہیے، ہم سب متحد ہوکر رہیں گے تو ہمارا ملک بھارت ایک گلدستے کے مانند کھلا رہےگا۔ Fish Town in Jaunpur

Last Updated : Jan 4, 2023, 3:27 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.