ETV Bharat / state

قاتل بیٹے کو عمر قید - پراسیکیوشن

ریاست اترپردیش کے ضلع اٹاوہ کی ایک عدالت نے ایک ہی کنبے کے تین افراد کے قتل کرنے کے معاملے میں ایک شخص کو عمر قید کی سزا سنائی ہے۔

قاتل بیٹے کو عمر قید
author img

By

Published : Oct 5, 2019, 7:59 PM IST

پراسیکیوشن کے مطابق دو سال قبل بسرہرا تھانہ علاقے میں ہوئے تہرے قتل میں سنیچر کو ایڈیشنل اینڈ سیشن جج نے ملزم کو عمر قید کی سزا سنائی۔

بیٹے نے ماں۔باپ اور دادی کو موت کے گھاٹ اتار دیاتھا۔ ملزم کو سزا دلانے میں اس کی بیوی کی گواہی کافی اہم رہی۔ عدالت نےاس پر 20 ہزار روپے بطور جرمانہ اداکرنے کا بھی حکم دیا ہے۔

پراسیکیوشن کے وکیل دویندر تیواری نے بتایا کہ بسرہرا تھانے کے ابھینئے پور گاؤں کا باشندہ رام نارائن نے 29 اگست 2017 کو تھانے میں رپورٹ درج کرائی تھی کہ نشے میں دھت دیپ کانت نے کملا دیوی،جاوتری دیوی اور ناہر سنگ پر حملہ کیا جس سے ان کی موت ہوگئی۔

نشے کے لیے وہ آئے دن ماں۔باپ سے لڑائی کرتا رہتا تھا۔ پولیس نے کافی تحقیق کے بعد دیپ کانت کے خلاف چارج شیٹ عدالت میں فائل کی تھی۔

پراسیکیوشن کے مطابق ایڈیشنل اینڈ سیشن جج نے دونوں فریقن کے دلائل سننے کے بعد ملزم کو عمر قید کی سزا سنائی۔

Intro:Body:

ashraf

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.