ETV Bharat / state

Warm Clothes Distribution To Needy: جامع مسجد اندرا پورم کے باہر مستحقین میں گرم کپڑے تقسیم

غازی آباد کے اندرا پورم جامع مسجد کی خدمت خلق تنظیم Khidmat E Khalq Organization in Ghaziabad نے مثبت پہل کی ہے۔ خدمت خلق کی جانب سے مسجد کے باہر کیمپ لگا کر مستحق لوگوں میں گرم کپڑے اور سویٹر تقسیم کیے گئے۔ ضروت مندوں نے اپنی اپنی ضرورت کے مطابق سویٹر اور گرم کپڑوں کا انتخاب کیا۔

جامع مسجد اندرا پورم کے باہر مستحقین میں گرم کپڑے تقسیم

author img

By

Published : Dec 15, 2021, 5:40 PM IST

سرد ہواؤں کے چلنے کے ساتھ ساتھ دہلی اور این سی آر میں ٹھنڈک نے دستک دے دی ہے۔ ایسے میں محنت و مزدوری کرنے والے لوگوں کے پاس گرم کپڑے نہ ہونے کی وجہ سے کافی پریشانی و اضطراب کی زندگی بسر کرنے پر مجبور ہوتے ہیں جس کی وجہ سے انسانی صحت پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ اس سلسلے میں غازی آباد کے اندرا پورم جامع مسجد کی خدمت خلق تنظیم Khidmat E Khalq Organization نے مثبت پہل کی ہے۔

خدمت خلق کی جانب سے مسجد کے باہر گرم کپڑے اور سویٹر کا کیمپ لگا کر مستحق لوگوں میں Warm Clothes Distribution To Needy تقسیم کیے گئے۔ ضروت مندوں نے اپنی اپنی ضرورت کے مطابق سویٹر اور گرم کپڑوں کا انتخاب کیا۔

جامع مسجد اندرا پورم کے باہر مستحقین میں گرم کپڑے تقسیم

اس سلسلے میں خدمت خلق کے منتظمین نے کہا بے سہارا اور غریب خاندانوں کے درمیان خدمت خلق کے جذبے سے موسم سرما میں گرم کپڑے تقسیم کرنا کار خیر کے ساتھ ساتھ انسانی فریضہ بھی ہے۔ اس سے اللہ کی رضا اور دلی سکون میسر ہوتا ہے۔ غریبوں، مسکینوں، یتیموں اور بے سہارا افراد کا خیال کرنا احترام انسانیت ہے۔ سردی کے موسم میں جسم کو ڈھکنے کے لیے کئی آنکھیں صاحب ثروت افراد کی منتظر رہتی ہیں۔ اسی خدمت کی سوچ کے ساتھ یہ قدم اٹھایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: رامپور: حقیقت مائنارٹی تنظیم نے ضرورت مندوں میں گرم کپڑے تقسیم کئے

منتظمین نے اس عزم کا اعادہ بھی کیا کہ اس کا دائرہ کار بڑھایا جائے گا تا کہ زیادہ سے زیادہ ضرورت مند مستفید ہو سکیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.