نوئیڈا:ریاست اترپردیش کے نوئیڈا ضلع کے ڈی ایم منیش کمار ورما آج سروور پورٹیکو گوڑ سٹی اسٹیڈیم، گریٹر نوئیڈا پہنچے اور اسٹیج پر مشال ریلی کے لیے آئے مہمان کھلاڑیوں کا خیرمقدم کیا۔ ضلع مجسٹریٹ نے کھلاڑیوں اور عام لوگوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ کھیلو انڈیا یونیورسٹی گیمز کے عظیم الشان پروگرام میں زیادہ سے زیادہ حصہ لیں۔ اس ایونٹ میں کھلاڑی بین الاقوامی سطح کے معیارات پر عمل کریں گے۔ یہ تقریب بچوں میں کھیل کا جذبہ بیدار کرے گی۔اس لئے ہر کسی کو اس ایونٹ سے پورے جوش و خروش کے ساتھ منسلک ہونا چاہیے، تاکہ ہر ایک میں کھیلوں کا جذبہ پیدا ہو۔وہ میزبان اور منتظم کی حیثیت سے ضلع اور ریاست کا نام روشن کر سکیں۔
تقریر کے بعد مشعل ریلی کو ضلع مجسٹریٹ نے اپنی منزل کی طرف روانہ کیا، جس میں ضلع مجسٹریٹ منیش کمار ورما اور دیگر انتظامی اور محکمہ پولیس کے افسران نے بھی شرکت کی۔ مشعل ریلی گوڑ سٹی اسٹیڈیم سے شروع ہو کر لوٹس ویلی اسکول، سرووٹم اسکول، ڈی پی ایس ورلڈ اسکول، بھارت رام گلوبل اسکول سے ہوتی ہوئی شہید وجے سنگھ پاتھک اسٹیڈیم پر اختتام پذیر ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں:Wrestler Protest پہلوانوں کا احتجاج جنترمنتر سے باہر، پیدل مارچ کے ذریعے حمایت کی اپیل
اس کے بعد مشعل ریلی کو بلند شہر روانہ کیا گیا۔اس اہم پروگرام میں ڈی سی پی نوئیڈا رام بدن سنگھ، سٹی مجسٹریٹ گریٹر/نوئیڈا دھرمیندر سنگھ، ڈپٹی کلکٹر کومل پنوار، ڈسٹرکٹ یوتھ ویلفیئر آفیسر رشی کمار، ڈپٹی ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر انیتا نگر اور متعلقہ افسران نے حصہ لیا۔