ETV Bharat / state

لکھنؤ: کھادی فیشن شو کا انعقاد - شِلپگرام

سادگی کی شناخت کھادی پر فیشن ڈیزائنرز نے ایسی کاریگری کی کہ ہر کوئی اسے پہننے کا خواہش مند ہوگیا ہے۔ خواتین کے لئے شادی کا جوڑا ہو یا مردوں کے لیے روایتی ڈریسز کا کلیکشن یہاں سب کچھ موجود ہے اور وہ بھی ایک سے بڑھ کر ایک۔

khadi fashion show
khadi fashion show
author img

By

Published : Jan 25, 2021, 11:04 AM IST

Updated : Jan 25, 2021, 12:21 PM IST

اسی سلسلے میں اترپردیش کھادی فیسٹیول 2021 میں کھادی فیشن شو کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں معروف ڈیزائنرز کے تیار کردہ ملبوسات کے ساتھ ماڈلز نے کیٹ واک کیا۔

اترپردیش کھادی فیسٹیول 2021

گزشتہ روز 'اترپردیش دِیوس' تقریبات کے ایک حصے کے طور پر لکھنؤ کے اودھ شِلپ گرام میں کھادی فیشن شو کا اہتمام کیا گیا تھا۔

کھادی فیشن شو کا انعقاد ٹاپ ڈیزائنرز کے تعاون سے کیا گیا۔ یہ تقریبات 22 جنوری سے 26 جنوری تک اودھ شِلپ گرام میں ہو رہی ہیں۔

اترپردیش دیوس کے موقع پر اعلی ڈیزائنرز کے ساتھ 'کھادی فیشن شو' کی تقریب پہلے دن بہت خاص رہی اور یہ شو سب کی توجہ کا مرکز بھی رہا۔

کھادی اور دیہی صنعتوں کے وزیر سدھارتھ ناتھ سنگھ، اُدے بھان سنگھ (وزیر مملکت کھادی اور دیہی صنعت)، ایڈیشنل چیف سکریٹری کھادی ویلج انڈسٹریز نونیت سہگل نے فیشن شو میں شرکت کی۔

کھادی اینڈ ویلیج انڈسٹریز کے ایڈیشنل چیف سکریٹری نونیت سہگل نے کہا کہ کھادی ایک لوکل چیز ہے اور اترپردیش دِیوس کے موقع پر لوگوں کو یہ بتانے کے لیے یہاں ایک فیشن شو کا انعقاد کیا گیا تھا کہ اسے کس طرح روز مرہ کی زندگی میں استعمال میں لایا جاسکتا ہے۔

حکومت ہنر ہاٹ کے ذریعہ مقامی دستکاری اور فیشن شو کے ذریعہ کھادی کی صنعت کو فروغ دینے کی کوشش کر رہی ہے جس کا نعرہ وزیراعظم نے ”لوکل فار ووکل” دیا ہے۔ اگر یہ کوشش کامیاب رہتی ہے تو مقامی سطح پر روزگار کے وسیع امکانات پیدا ہوں گے اور ملک میں بنی مصنوعات کو فروغ ملے گا۔

Last Updated : Jan 25, 2021, 12:21 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.