ETV Bharat / state

Governor Arif Mohammed Khan گورنر عارف محمد خان کی گونڈا کے ایک اسکول تقریب میں شرکت - کیرالہ گورنر گونڈا کے اسکول تقریب میں

کیرالہ کے گورنر عارف محمد خان نے جمعہ کو اترپردیش کے گونڈہ ضلع کے ایک اسکول کی سالانہ تقریب میں شرکت کی، جہاں انہوں نے اسقاط حمل کو لعنت قرار دیا۔ مزید کہاکہ ملک میں اسقاط حمل کو مکمل طور پر روکنا چاہیے، ہندوستانی ثقافت میں عورت کو دیوی کہا جاتا ہے۔

Governor Arif Mohammed Khan
گورنر عارف محمد خان کی، گونڈا کے ایک اسکول تقریب میں شرکت
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 4, 2023, 7:01 PM IST

گونڈہ: کیرالہ کے گورنر عارف محمد خان نے جمعہ کو گونڈہ میں ایک اسکول کے پروگرام میں شرکت کی۔ جہاں انہوں نے یوپی حکومت کی خوب تعریف کی۔ واضح رہے کہ یہ تقریب گونڈا کے ایمس اسکول کی انتظامیہ نے منعقد کی تھی، جہاں عارف محمد خان کو بطور مہمان خصوصی مدعو کیا تھا۔

اس موقع پر کیرالہ کے گورنر نے قومی ترانے اور چراغ روشن کرنے کے بعد سالانہ تقریب کا افتتاح کیا۔ مقامی نمائندوں، افسران اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے عہدیداروں نے ان کا استقبال کیا۔ اسکول کی سالانہ تقریب میں طلبہ کے ذریعے کئی سارے کلچرل پروگرام پیش کیے گیے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے گورنر عارف محمد خان نے اسقاط حمل کو لعنت قرار دیا۔ گورنر عارف محمد خان نے مزید کہا کہ ملک میں اسقاط حمل کو مکمل طور پر روکنا چاہیے۔ ہندوستانی ثقافت میں عورت کو دیوی کہا جاتا ہے۔ اسی حوالے سے پی ایم مودی بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ مہم بھی چلا رہے ہیں۔

ہندوستان ہمیشہ علم پر مبنی ملک رہا ہے، اندھیروں سے نکلنے کا واحد راستہ علم ہے، جہاں علم ہوتا ہے وہاں لکشمی بھی آتی ہے۔ علماء کو دنیا بھر میں عزت ملتی ہے۔ ہندوستان کی شناخت سرسوتی کی پوجا کرنے والے کے طور پر ہوئی ہے۔ لوگوں کو سوامی وویکانند کے دکھائے گئے اچھے راستے پر چلنا چاہئے۔

یہ بھی پڑھیں:

غور طلب ہو کہ جب کیرالہ کے گورنر عارف محمد خان سے سی ایم یوگی کے حوالے سے سوال پوچھا گیا تو انہوں نے یوپی حکومت کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ "ہاتھ کنگن کو آر سی کیا، پڑھے لکھے کے لیے فارسی کیا۔" انہوں نے مزید کہا کہ کیرالہ کا ایک شخص یہاں آتا ہے اور کاروبار کے بہتر مواقع حاصل کرتا ہے اور وہاں جا کر تعریف کرتا ہے، یوگی حکومت کے لیے اس سے بڑا سرٹیفکیٹ اور کیا ہو سکتا ہے۔ پروگرام کے اختتام کے بعد گورنر عارف محمد خان تریوندرم کے لیے روانہ ہو گیے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.