کاشی وشوناتھ کوریڈور کے مزدوروں نے آف کیمرہ بتایا کہ لاک ڈاؤن کو 12 دن گزر گئے ہیں اور اس دوران کام بھی معطل تھا لیکن اب دوبارہ سے کام پر جانے لگے ہیں۔
ان کے مطابق کھانے رہنے میں اگرچہ کوئی پریشانی نہیں ہے، لیکن لاک ڈاؤن کے دوران دوبارہ کام شروع کرنا سماج دوریاں بنانے اور طبی نقطہ سے مناسب نہیں سمجھا جارہا ہے۔
ایسے میں بیشتر مزدوروں کو امید تھی کہ 14 اپریل کو آمد و رفت کے ذرائع بحال ہوجائیں گے، لیکن وزیراعظم نریندر مودی نے اس کی میعاد میں توسیع کردیا ہے۔ اب ان درجنوں مزدوروں کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے۔