70 برس بعد یہ سوغات ملنے پر سکھ طبقے کے افراد بھارت کے ساتھ پاکستان حکومت کی بھی تعریف کر رہے ہیں۔
سکھ طبقے کے لوگوں کا ماننا ہے کہ اس فیصلے سے دونوں ملکوں کے درمیان امن و امان قائم ہوگا اور ترقی کی راہ ہموار ہوگی۔
اس موقع پر بارہ بنکی میں سکھ طبقے کے افراد نے گرودوارے میں کرتارپور کوریڈور کھولے جانے پر وزیراعظم نریندر مودی کا بھی شکریہ ادا کیا۔
ان کا کہنا ہے کہ 70 برس سے ہم گرونانک جی کی زیارت نہیں کر پا رہے تھے۔ جو افراد جاتے بھی تھے انہیں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا اب ہم بہت خوش ہیں دونوں طرف کی حکومتوں نے مل کر سکھ برادری کو ایک خوبصورت تحفہ دیا ہے۔