ETV Bharat / state

کانپور: والدین کے ساتھ بدسلوکی کرنے پر بیٹا گرفتار

author img

By

Published : Sep 5, 2021, 9:05 PM IST

کانپور میں ایک شخص نے اپنے بزرگ والدین کو رات دو بجے گھر سے نکال دیا۔ والدین کی مدد کرتے ہوئے پولیس نے انہیں گھر واپس لایا اور بزرگ والدین کی شکایت پر بیٹے کو گرفتار کر کے جیل بھیج دیا گیا۔

بزرگ والدین کو مارنے پیٹنے پر بیٹا گرفتار

کانپور کے کرنل تھانہ علاقے کے عیدگاہ کے پاس 75 سالہ ماتا پرشاد اور ان کی اہلیہ وملا دیوی اپنے بیٹے پنکج کے ساتھ رہتے تھے، بیٹا اکثر اپنے والدین کو مارا پیٹا کرتا تھا۔ گذشتہ روز والدین کو مارنے پیٹنے کے بعد رات دو بجے پنکج نے انہیں زبردستی گھر سے نکال دیا۔

بے سہارا بزرگ والدین روتے بلکتے لوگوں سے فریاد کر رہے تھے، تبھی مقامی لوگوں نے اے سی پی ترپراری پانڈے کو اس کی اطلاع دی جس کے بعد انہوں نے بزرگ والدین کو اپنی گاڑی میں بٹھا کر ان کے گھر لے گئے اور پھر وہاں والدین کے ساتھ زیادتی کرنے والے پنکج کو حراست میں لے لیا اور والدین کی تحریری شکایت کے بعد کارروائی کرتے ہوئے پنکج کو جیل بھیج دیا۔ ساتھ ہی علاقے کے لوگوں کو یہ ہدایت دی گئی کہ اگر کسی نے بھی ان بزرگوں کو پریشان کیا یا ان کے ساتھ مارپیٹ کی گئی تو ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

مزید پڑھیں: مظفرنگر مہاپنچایت میں لاکھوں کی تعداد میں پہنچے کسان

اس واقعے کے بعد کمشنر کانپور نے پورے شہر کے سبھی تھانہ داروں کو بھی ہدایت دی کہ وہ اپنے حلقوں میں اس بات کا اعلان کر دیں کہ اگر کسی شخص نے بھی پانے والدین کے ساتھ مار پیٹ کی یا انہیں گھر سے نکالنے کی کوشش کی تو ان کے خلاف سخت سے سخت قانونی کارروائی کی جائے گی اور انہیں جیل بھیجا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.