ETV Bharat / state

کانپور: اللہ لکھے بکرے کی قیمت ایک کروڑ

اترپردیش کے کانپور میں ایک شخص نے اپنے بکرے کی قیمت ایک کروڑ طے کی ہے۔ اس کا دعویٰ ہے کہ بکرے کے جسم پر لفظ ’’اللہ‘‘ لکھا ہوا ہے۔

author img

By

Published : Jul 13, 2021, 2:24 PM IST

up kan 01 One crore pkg upur10004
کانپور: اللہ لکھے بکرے کی قیمت ایک کروڑ

کانپور میں ایک ایسا بکرا سامنے آیا ہے جو لوگوں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے، اس بکرے کے جسم پر اللہ لکھا ہوا محسوس ہوتا ہے۔ اس کی قیمت سن کر آپ حیران رہ جائیں گے۔ اس بکرے کے مالک نے اس بکرے کو بیچنے کے عوض میں ایک کروڑ روپیے قیمت کا مطالبہ کیا ہے۔

کانپور دیہات کے رنیا علاقے کے رہنے والے دیویندر کمار نے کانپور پریس کلب میں آکر ایک پریس کانفرنس کی اور اس میں صحافیوں کو بتایا کہ ان کے گھر میں پلی بکری نے ایک بچے کو جنم دیا ہے۔ جب وہ بڑا ہونے لگا تو اس کے جسم پر اللہ لکھا ہوا محسوس ہونے لگا جب کہ جسم کے دوسری طرف چاند کی تصویر بنی ہوئی محسوس ہوتی ہے۔

دیکھیں ویڈیو

دیویندر کمار نے اس بکرے کو بڑی محنت سے دیکھ بھال کرکے پالا ہے، ان کے علاقے کے کچھ لوگوں نے انہیں بتایا کہ تمہیں اس بکرے کی اچھی قیمت ملے گی، اس کے بعد دیویندر کمار اس بکرے کی دیکھ بھال کافی دلچسپی سے کرنے لگے اب جب یہ بکرا بڑا ہوگیا ہے تو دیویندر کمار اس بکرے کو بیچنا چاہتے ہیں، مگر انہوں نے اس کی قیمت ایک کروڑ روپے لگائی ہے اور وہ یہ چاہتے ہیں کہ ان کا بکرا زیادہ سے زیادہ قیمت پر فروخت ہوجائے۔

یہ بھی پڑھیں: 'پولیس مسلسل قربانی کے جانوروں کو روک رہی ہے'

جس بکرے پر دیویندر کمار کا دعویٰ ہے کہ اس پر اللہ لکھا ہوا ہے۔ دیکھنے میں کچھ لکھا ہوا تو ضرور محسوس ہوتا ہے لیکن پہلی نگاہ میں اللہ صاف صاف نہیں پڑھا جاسکتا ہے۔ کچھ دیر دیکھنے کے بعد احساس کرنے پر ایسا محسوس ہوتا ہے کہ اس پر اللہ لکھا ہوا ہے، لیکن دیویندر کمار نے اس بکرے کی اتنی زیادہ قیمت مانگی ہے کہ جس کی قیمت شاید ہی کوئی دے پائے گا، اب یہ وقت ہی بتائے گا کہ یہ بکرا کتنی قیمت میں فروخت ہوتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.