اترپردیش کے کانپور میں مکرسنکرانتی کے موقع پر آزاد خان کی جانب سے 35 سال قبل شروع کیا گیا کھچڑی کا لنگر آج گنگا جمنی تہذیب کا کی مثال بنا ہوا ہے۔
کانپور ایک حساس شہر ہے۔ انیس سو اکتیس کا ہندو مسلم فساد آج بھی کانپور کے تاریخ میں درج ہیں۔ اس کے بعد بھی یہاں کئی ہندو مسلم فسادات ہوئے۔
اس کے باوجود بھی کانپور کا شاشتری نگر علاقہ گنگا جمنی تہذیب Khichdi program in Kanpur کی نمائندگی کر رہا ہے۔ شاشتری نگر علاقہ میں مسلمانوں کی آبادی بہت کم ہے تاہم یہاں کے رہائشی محمد آزاد خان نے پینتیس سال قبل ہندو مسلم اتحاد کے پیش نظر مکرسنکرانتی کے موقع ایک لنگر کی شروعات کی تھی۔
شروعاتی دنوں میں یہ اتحادی پروگرام معمولی طور پر ہوا کرتا تھا لیکن بعد میں علاقے کے لوگوں نے اتحاد کا پیغام دینے کے لیے اس میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا شروع کر دیا اور اب دیکھتے ہی دیکھتے یہ کچھڑی اور کھیر کا پروگرام ایک بڑی شکل اختیار کرچکا ہے۔
مزید پڑھیں:
اس پروگرام میں شہر کے تمام سماجی کارکن اور دیگر پارٹیوں کے سیاسی رہنما بڑے تعداد میں شرکت کرتے ہیں اور مسلم ہندو اتحاد کا پیغام دیتے ہیں۔