ETV Bharat / state

کانپور: آنکھوں کا عطیہ دینے والوں کے لیے ہیلپ لائن نمبر جاری - فری آف کاسٹ کارنیا کا ٹرانسپلانٹ

گنیش شنکر ودھیارتھی میڈیکل کالج کانپور نے آنکھوں کا عطیہ دینے والے لوگوں کے لیے ایک ہیلپ لائن نمبر جاری کیا ہے۔

cornea transplant
کانپور: آنکھوں کا عطیہ دینے والوں کے لیے ہیلپ لائن نمبر جاری
author img

By

Published : Apr 4, 2021, 7:07 AM IST

گنیش شنکر ودھیارتھی میڈیکل کالج کانپور کے شعبہ آنکھ نے ایک بڑا اقدام کیا ہے۔ اس شعبہ کے ڈاکٹر بینائی سے متاثر مریضوں کا فری آف کاسٹ کارنیا کا ٹرانسپلانٹ کریں گے۔ اس کے لیے کالج نے ایک ہلیپ لائن نمبر جاری کیا ہے۔

کانپور: آنکھوں کا عطیہ دینے والوں کے لیے ہیلپ لائن نمبر جاری

بھارت میں بینائی سے لاکھوں افراد جوجھ رہے ہیں، لاکھوں لوگوں کی آنکھیں کسی نہ کسی وجہ سے خراب ہوگئی ہیں جس کی وجہ سے وہ دیکھ نہیں سکتے ہیں۔ ایسے لوگوں کے لیے گنیش شنکر ودیارتھی میڈیکل کالج کانپور نے لوگوں میں ایک نئی امید کی کرن جگائی ہے۔ اس کالج کے آئی ڈپارٹمنٹ نے فری آف کاسٹ کارنیا ٹرانسپلانٹ شروع کیا ہے، ایسے لوگ جن کا انتقال ہوا ہو اور ان کے وارثین فوت ہوئے انسان کی آنکھیں عطیہ کرنا چاہتے ہوں تو ان کے لیے کالج نے ایک ہیلپ نمبر 7275254503 جاری کیا ہے۔

جو لوگ آنکھوں کا عطیہ دینا چاہتے ہیں وہ اس نمبر پر رابطہ قائم کرسکتے ہیں۔ اس نمبر پر اطلاع دینے کہ چھ گھنٹے کے اندر ڈاکٹروں کی ایک ٹیم پہنچ کر فوت ہوئے شخص کی کارنیا کو محفوظ کرلےگی۔

نکالی گئی آنکھ کسی ضرورت مند مریض میں ٹرانسپلانٹ کی جائے گی جس سے اس کی آنکھوں کی روشنی مل سکے گی۔

گنیش شنکر ودھیارتھی میڈیکل کالج کے شعبہ آنکھ کے ہیڈ آف دی ڈپارٹمنٹ ڈاکٹر پرویز نے دعوی کیا ہے کہ وہ اب تک ڈھائی سو لوگوں کا کارنیا ٹرانسپلانٹ کرچکے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ کووڈ 19 کے حالات میں بھی انہوں نے 59 مریضوں کی کارنیا ٹرانسپلانٹ کی ہے اس وقت پچاس سے زائد مریض ان کے پاس کارنیا کے ٹرانسپلانٹ کے لیے منتظر ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.