ETV Bharat / state

کانپور: گمراہ فرقوں کی ریشہ دوانیوں کے سدِّباب کے پیش نظر خصوصی تقریب کا انعقاد - کانپور ای ٹی وی بھارت خبر

اترپردیش کے شہر کانپور میں تحفظ ختم نبوت تنظیم کی جانب سے یک روزہ تربیتی کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ اس خصوصی تقریب میں شہر کے علماء کرام اور جمعیت علماء ہند کانپور سے وابستہ سرکردہ شخصیات نے شرکت کی۔

خصوصی تقریب کا انعقاد
خصوصی تقریب کا انعقاد
author img

By

Published : Aug 12, 2021, 10:38 AM IST

جمعیت العلماء شہر کانپور اور مجلس تحفظ ختم نبوت کانپور کی جانب سے علمائے کرام کا یک روزہ تربیتی کیمپ جمعیت کے علاقاءی صدر دفتر ‘‘جمعیت بلڈنگ‘‘ کانپور میں منعقد کیا گیا۔ کانپور میں پچھلے کافی دنوں سے دیکھا یہ جارہا ہے کہ شہر میں دین کے نام پر مختلف گمراہ فرقے (فرقہ زالہ ) کے جانب سے شریعت میں نئی نئی چیزوں کو جوڑ کرکے عام مسلمانوں کو مذہب اسلام کی صحیح تعلیمات سے گمراہ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

خصوصی تقریب کا انعقاد

ان گمراہ فرقوں کی اس کوشش کے سدِّباب کے لئے علماء کرام کی جانب سے بیداری کیمپ کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ گمراہ فرقوں کی کوششوں اور ان کی ریشہ دوانیوں سے مسلمانوں کو بچانے کے لیے جمعیت علماء شہر کانپور اور مجلس تحفظ ختم نبوت کی جانب سے مسلسل اقدام اٹھائے جارہے ہیں۔

اسی کڑی کے پیش نظر کانپور میں یک روزہ تربیتی کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں مساجد کے ائمہ کرام، علماء دین، مدارس کے اساتذہ اور طلبہ کو مدعو کیا گیا۔

مزید پڑھیں:دور جدید میں علماء کرام کی ذمہ داریاں پہلے کے مقابلے زیادہ

علماء کرام نے دوران خطاب گمراہ فرقوں کی سازش کو بے نقاب کرنے اور اس کے سدِّباب کے پیش نظر مختلف اور کارآمد پہلوؤں پر تفصیلی روشنی ڈالی اور عام مسلمانوں کو اس سے بچانے کے لئے خصوصی لائحہ عمل سے شرکاء کو واقف کرایا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.