ETV Bharat / state

کانپور: کورونا وائرس سے متاثر 71 جماعتی صحتیاب

ریاست اتر پردیش کے شہر کانپور میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ کافی تیزی سے ہو رہا ہے اور بدن بدن اس کے متاثرین کی تعداد میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے لیکن انتظامیہ کو اس وقت بڑی کامیابی ملی جب تبلیغی جماعت کے 71 افراد اس وائرس سے صحتیاب ہو گئےہیں۔

کورونا وائرس سے متاثر 71 جماعتی صحتیاب
کورونا وائرس سے متاثر 71 جماعتی صحتیاب
author img

By

Published : Apr 26, 2020, 11:53 AM IST

کانپور ضلع انتظامیہ نے ایک مدرسہ سمیت 12 مساجد سے تبلیغی جماعت اور اس سے تعلق رکھنے والے ایک سو سے زیادہ افراد کو جانچ کے لیے اپنی تحویل میں لیا تھا، جن جن علاقوں میں جماعت کے لوگ ٹھہر ے ہوئے تھے ایسے تیرہ علاقوں کو ہاٹ اسپاٹ قرار دیا تھا جس کے بعد اس علاقے کے سینکڑوں لوگوں کی جانچ کی گئی جنہوں نے ان جماعتی افراد سے ملاقات کی تھی۔

کورونا وائرس سے متاثر 71 جماعتی صحتیاب، ویڈیو

جب تبلیغی جماعت کے افراد کوجانچ کے لیے پولیس نے اپنی تحویل میں لیا تو اس وقت تک یہ یقین کرنا مشکل ہو رہا تھا جماعتیو ں کی اتنی بڑی تعداد کورونا وائرس سے متاثر پائی گئی ہے لیکن میڈیکل کالج میں بنے کوارنٹائن سینٹر پر ان سبھی مریض کو رکھ کر ان کا علاج کیا گیا اور تقریباً 71 افراد روبہ صحت ہو گئے۔

صحتیاب افراد کے ناموں کی فہرست
صحتیاب افراد کے ناموں کی فہرست

ان سبھی مریضوں کو کوارنٹائن کے لیے 14 دن تک الگ الگ جگہوں پر مزید صحتیابی کے لیے رکھا گیا تھا اب ان لوگوں نے یہ متعینہ مدت بھی مکمل کرلی اور اب یہ سبھی جماعتی صحت مند ہیں اس لیے اب ضلع انتظامیہ نے انہیں ان کے وطن بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ سبھی اترپردیش کے ضلع بجنور، باندا اور دہلی سے تعلق رکھتے ہیں، انہیں بسوں کے ذریعے سے ان کے گھر بھیجا جا رہا ہے۔

کوارنٹائن سینٹر سے ڈسچارج ہونے کا لیٹر
کوارنٹائن سینٹر سے ڈسچارج ہونے کا لیٹر

صحت مند ہوئے ان سبھی جماعتیوں کو کانپور ضلع انتظامیہ نے مارچ کے پہلے ہفتہ میں اپنی تحویل میں لیا تھا جس میں 24 جماعتی ضلع بجنور کے 14 ضلع باندا کے ہیں جبکہ باقی 33 جماعتی دہلی کے رہنے والے ہیں ان سب کو ضلع انتظامیہ کی جانب سے ان کے شہر بسوں کے ذریعے سے بھیجا جارہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.