اتر پردیش کے بی جے پی ہیڈ کوارٹر پر وہ بی جے پی کے ریاست صدر 'سوتنتر دیو سنگھ' اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ سمیت کئی سینئر رہنماوں کی موجودگی میں بی جے پی کی رکنیت اختیار کریں گے۔
کلیان سنگھ کے قریبی لوگوں کے مطابق، وہ پانچ ستمبر کو لکھنؤ آرہے ہیں اور وہ ہوائی اڈے سے براہ راست یوپی بی جے پی ہیڈکوارٹر پہنچیں گے جہاں وہ بی جے پی میں شامل ہوں گے۔
انہوں نے راجستھان کا گورنر بننے کے بعد بی جے پی کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا تھا اور اب جب ان کی پانچ سال کی میعاد پوری ہوگئی ہے تو وہ دوبارہ سے بی جے پی میں شامل ہوں گے۔
کلیان سنگھ کی بی جے پی کی سیاست میں داخلے سے بی جے پی کو قدرتی طور پر تقویت ملے گی اور بی جے پی کو نہ صرف ایک اچھے رہنما کی رہنمائی ملے گی بلکہ پارٹی کو آگے لے جانے کا طریقہ بھی حاصل ہوگا۔
کلیان سنگھ کی حکومت کے دوران اترپردیش میں قانونی صورتحال اور ترقیاتی کام بہتر طور ہوا تھا۔