سنیچر کے روز ایک حکام نے بتایا کہ ڈاکٹر کفیل کو اے ایم یو میں متنازعہ تقریر کے الزام میں عدالتی تحویل میں لیا گیا تھا، اور جس کے بعد انہیں متھرا جیل میں منتقل کیا گیا ہے۔
سرکل آفیسر( سیول لائنس) انل سامانیہ نے بتایا کہ کفیل خان کو جمعہ کی دیر شام یہاں لایا گیا تھا اور انھیں ریمانڈ مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا گیا تھا، جس نے انہیں عدالتی تحویل میں بھیج دیا تھا۔
حکام نے بتایا کہ انہیں علی گڑھ جیل بھیجا گیا تھا، لیکن کچھ گھنٹوں کے بعد انہیں متھرا جیل منتقل کر دیا گیا۔
غورطلب ہے کہ ان پر الزام عائد ہے کہ انہوں نے 14 دسمبر کو یونیورسٹی میں سی اے اے کے خلاف احتجاج کے دوران متنازعہ تقریر دی تھی۔