جج مُنیشور ناتھ بھنڈاری 26 جون کو الہ آباد ہائی کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس کی حیثیت سے حلف لیں گے۔ جسٹس سنجئے یادو آئندہ 25 جون کو ریٹائرہورہے ہیں اوران کے بعد جج بھنڈاری ان کی جگہ لیں گے۔
![آڈر](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/12228392_ee.png)
وزارت قانون نے آج اس بارے میں اطلاع دی۔ وزارت کی نوٹیفکیشن میں کہا گیا، ’’آئین ہند کے آرٹیکل 223 کے ذریعہ دئے گئے اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے، صدرکو الہ آباد ہائی کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس منیشور ناتھ بھنڈاری کو 26 جون سے چیف جسٹس کے دفتر کے فرائض کی پیروی کرنے کے لئے مقررکرتے ہوئے خوشی محسوس ہورہی ہے۔
ہائی کورٹ کے موجودہ چیف جسٹس سنجئے یادو 25 جون کو ریٹائر ہونے کے نتیجے میں یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
الہ آباد ہائی کورٹ کے پہلے چیف جسٹس سرشاہ محمد سلیمان پرخاص رپورٹ
جج یادو 25 جون کو 62 سال کے ہوجائیں گے۔ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اور دیگر ججوں کی ریٹائر کی عمر 62 سال ہے۔
یو این آئی۔