لکھنؤ:ملک کی دوسری ریاستوں کی اترپردیش کے لکھنو سمیت تمام اضلاع میں روایتی انداز میں عید میلاد النبی کے اہتمام کا سلسلہ جاری ہے۔اسی درمیان لکھنو کے امین آباد میں مولانا عبدالعلیم فاروقی کی قیادت میں تاریخی جلوس مدح صحابہ کا اہتمام کیا گیا۔
اس موقع پر انجمنوں کے ذریعے جلوس کا ترانہ پڑھا گیا ترانہ کے اختتام پر پورے شان و شوکت کے ساتھ اسلامی پرچم اور صحابہ کی شان و شوکت میں لکھے گئے پرچم کے ساتھ ہزاروں نوجوانوں نے صحابہ کرام سے عقیدت کا اظہار کیا خاص طور پہ خلفائے راشدین حضرت ابوبکر حضرت عثمان اور حضرت عمر فاروق اور حضرت علی علیہ السلام کی شان میں تقاریر ہوئیں۔
اس موقع پر ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کرتے ہوئے مولانا عبدالعلیم فاروقی نے کہا کہ لکھنو کا یہ تاریخی جلوس ہے جو 1998 میں شروع ہوا تھا اور اج بھی اپنی پورے شان و شوکت کے ساتھ امین اباد کے جھنڈے والے پارک سے نکلتا ہے جو مولوی گنج، رقاب گنج،نخاص، حیدر گنج ہوتے ہوئے عیش باغ عید گاہ پر اختتام پذیر ہوتا ہے۔ یہ جلوس انجمن تحفظ ناموس صحابہ کے زیر اہتمام ہر برس مدح صحابہ کے عنوان سے نکلتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس جلوس کے لیے بہت ہی جدوجہد کی گئی جب لکھنؤ میں سبھی جلوس پر پابندی عائد کر دی گئی تھی اس وقت لکھنو کے علماء خاص کر مولانا علی میاں ندوی کی کوشش سے جلوس کا اغاز ہوا اور اج بھی اپنی پوری شان و شوکت کے ساتھ یہ جلوس نکلتا ہے جلوس کا مقصد یہ ہے کہ صحابہ کی محبت کو اپنے دلوں میں بٹھائیں اور ان کے بتائے ہوئے راستوں پر عمل کریں صحابہ کو ہرگز برا نہ کہیں وہ ایمان کے اہم کڑی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:Tele Wali Mosque لکھنو کے ٹیلے والی مسجد میں گیارہویں شب کا چراغاں کیوں خاص ہوتا ہے
وہیں مولانا سفیان نظامی نے ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ جشن عید میلاد النبی کے موقع پر اج لکھنؤ کے لوگ ایک جگہ ہو ئے ہیں اور اس کا ایک ہی مقصد ہے کہ نبی پاک نے جو پیغام امت کو دیا ہے اس کو عام کیا جائے اور ان کی محبت اپنی دلوں میں بیٹھائی جائے انہوں نے مزید کہا کہ یہ اخری پیغمبر کی پیدائش کا دن ہے اور یہی وجہ ہے کہ لکھنؤ اور پوری دنیا میں ان کی یوم پیدائش کو دھوم دھام سے منایا جاتا ہے اور ان کے پیغام پر عمل کرنے کا عزم کیا جاتا ہے۔