ملک میں جاری عام انتخابات 2019 کے دوران جمعیة علماء ہند کے صدر مولانا سید ارشد مدنی نے بیان دیتے ہوئے کہا کہ کانگریس کے مقابلہ ’مودی‘(نام لئے بغیر) کے دور اقتدار میں اقلیتوں کے حالات بدتر ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ”آزادی کے بعد ہمیں کانگریس سے بہت سارے مواقع پراختلاف تھا تاہم کبھی بھی کانگریس کے عہد میں اس طرح کے حالات اقلیتوں پرنہیں آئے۔
انہوں نے وزیراعظم نریندرمودی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ان کے دور اقتدار میں جس طرح سے مسلمانوں کو مسکلات کا سامنا کرنا پڑا وہ ناقابل بیان ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ مسلمان اس ملک کواپنا ملک مانتا ہے اور واقعتا یہ اس کا ملک ہے، اس کو اپنے اس ملک میں رہنا ہے اوریہیں مرنا ہے۔