ETV Bharat / state

اناؤ: خاتون صحافی میں کورونا کی تصدیق - صحافی کورونا وائرس سے متاثر

خاتون صحافی پانچ دن قبل کافی تیز بخار کی شکایت کے بعد کانپور میڈیکل کالج جانچ کے لئے گئی تھیں۔ لیکن ڈاکٹر نے انہیں عام بخار بتاتے ہوئے دوائیں دی تھیں اور کورونا جانچ کے لئے انکار کردیا تھا۔

اناؤ:خاتون صحافی میں کورونا کی تصدیق
اناؤ:خاتون صحافی میں کورونا کی تصدیق
author img

By

Published : Apr 27, 2020, 3:32 PM IST

اترپردیش کے ضلع اناؤ میں اتوار کی شام ایک خاتون صحافی کے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔

ذرائع نے پیر کو بتایا کہ 'اناؤ۔کانپور سرحد کے قریب مدنی نگر کے گھنٹہ گھر کی رہنے والی ایک خاتون صحافی کو کانپور میں کووڈ ۔19 ہسپتال میں علاج کے لئے داخل کرایا گیا ہے۔'

صحافی کے کنبے کے دیگر تین افراد کو بھی کانپور ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ انہیں قرنطینہ میں رکھا گیا ہے اور ان کے نمونے جانچ کے لئے بھیجا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق 'خاتون صحافی پانچ دن قبل کافی تیز بخار کی شکایت کے بعد کانپور میڈیکل کالج جانچ کے لئے گئی تھیں۔ لیکن ڈاکٹر نے انہیں عام بخار بتاتے ہوئے دوائیں دی تھیں اور کورونا جانچ کے لئے انکار کردیا تھا۔'

اس کے بعد انہوں نے افسران سے شکایت کی۔ جس کے بعد ان کے نمونے لے کر جانچ کے لئے بھیجے گئے۔

اتوار کی رات آئی ان کی رپورٹ میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.