ETV Bharat / state

بارہ بنکی: جرنلسٹ ایسوسی ایشن نے کانوڑیوں کیلئے لگایا ناشتہ کیمپ

اتر پردیش کے ضلع بارہ بنکی میں الیکٹرانک میڈیا ورکنگ جرنلسٹ ایسوسی ایشن نے کانوڑیوں کے ناشتے کے لیے کیمپ کا اہتمام کیا۔

بارہ بنکی :صحافیوں نے فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی مثال پیش کی

author img

By

Published : Mar 6, 2021, 7:59 PM IST

بارہ بنکی میں الیکٹرانک میڈیا ورکنگ جرنلسٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے مختلف اضلاع سے مہادیوا کے لودھیشور مہادیو کے مندر میں جل ابھیشیک کے لئے جا رہے کانوڑیوں کے لئے ناشتے کے کیمپ کا اہتمام کیا گیا۔ اس میں تمام مذاہب اور تمام پارٹیوں کے رہنماؤں نے شرکت کی۔

بارہ بنکی کے ٹیسٹی بائٹ ریسٹورنٹ کے سامنے لگائے گئے اس کیمپ کا افتتاح رکن پارلیمان اوپیندر راوت نے کیا۔ اس موقع پر کانگریس پارٹی کے قومی ترجمان پی ایل پنیا، سماجوادی پارٹی کے سینئیر لیڈر اروند سنگھ گوپ، ضلع مجسٹریٹ ڈاکٹر آدرش سنگھ، پولیس سپریٹینڈنٹ یمونا پرساد سمیت کثیر تعداد میں مختلف پارٹیوں کے کارکنان اور مختلف مذاہب کے لوگ موجود رہے۔

بارہ بنکی :صحافیوں نے فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی مثال پیش کی

واضح ہو کہ کانوریوں کے لیے یہ کیمپ 11 مارچ کو شیوراتری تیوہار تک چلتا رہے گا، جس میں وہ کھانے پینے کے ساتھ وہاں آرام بھی کر سکیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.