ETV Bharat / state

جے ڈی ای کی بریلی کالج میں ریگنگ کے متعلق تحقیقات شروع - اردو نیوز

ڈی ایم کے حکم کے بعد اے ڈی ایم ایگزیکیوٹیو وی کے سنگھ نے جے ڈی ای کو جانچ کرنے کی ہدایت دی۔ جے ڈی ای ڈاکٹر راجیش پرکاش نے ایک کمیٹی تشکیل دی ہے جس میں خود کو کنوینر منتخب کیا ہے۔

JDE
JDE
author img

By

Published : Dec 26, 2020, 1:17 PM IST

اترپردیش کے بریلی کالج میں نام نہاد ریگنگ کے معاملے کے متعلق اب کالج انتظامیہ کی پیشِ قدمی شروع ہو گئی ہے۔ ضلع کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کی ہدایت کے بعد جوائنٹ ڈائریکٹر آف ایجوکیشن (جے ڈی ای) نے ریگنگ معاملے کی تفتیش اپنے ہاتھ میں لے لی ہے۔

اس معاملے میں جے ڈی ای نے ایک کمیٹی بھی تشکیل دی ہے۔ ساتھ ہی بریلی کالج اینٹی ریگنگ کمیٹی کی جانچ رپورٹ بھی طلب کی ہے۔

واضح رہے کہ بریلی کالج کے لاء شعبہ میں پہلے سال کے ایک طالبِ علم نے الزام لگایا تھا کہ ایک دیگر سینیئر طالبِ علم نے اس کے ساتھ ریگنگ کی۔ ریگنگ کی شکایت آنے کے بعد کالج انتظامیہ نے اس معاملے کی اپنی سطح پر ایک کمیٹی تشکیل دے کر تحقیقات کرائی۔

کمیٹی نے اپنی رپورٹ میں واضح طور پر لکھ کر دیا کہ یہ ریگنگ کا معاملہ نہیں ہے، بلکہ دو طلباء کے درمیان مارپیٹ، آپسی تصادم کا معالہ ہے۔ لہذا ریگنگ کا الزام بے بنیاد ہے۔

الزام لگانے والا طالبِ علم اس رپورٹ سے مطمئن نہیں ہوا اور اُس نے ضلع انتظامیہ، پولیس اور اترپردیش حکومت میں بھی شکایت کر دی۔ حکومت نے اس معاملے میں رپورٹ طلب کی تو ضلع انتظامیہ سے لے کر کالج انتظامیہ تک ہنگامہ آرائی کا ماحول پیدا ہوگیا۔ ضلع انتظامیہ کی جانب سے ڈی ایم نتیش کمار نے دوبارہ جانچ کرانے کے احکامات دئے ہیں۔

ڈی ایم کے حکم کے بعد اے ڈی ایم ایگزیکیوٹیو وی کے سنگھ نے جے ڈی ای کو جانچ کرنے کی ہدایت دی۔ جے ڈی ای ڈاکٹر راجیش پرکاش نے ایک کمیٹی تشکیل دی ہے جس میں خود کو کنوینر منتخب کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
مدھیہ پردیش کابینہ نے آزادیٔ مذہب بل کو منظوری دی

اس کے علاوہ قریبی گورنمنٹ ڈگری کالج کے دو پرنسپل، جے ڈی ای دفتر کے دو افسر، ایم جے پی روہیل کھنڈ یونیورسٹی کے ڈپٹی رجسٹرار کو بھی شامل کیا ہے۔

کمیٹی نے ابتدائی طور پر ریگنگ سے متعلق تمام دستاویز طلب کیے ہیں۔ اس میں الزام لگانے والے طالبِ علم کی شکایت اور نام نہاد ریگنگ کرنے والے طالبِ علم کے جوابی بیان کی کاپی بھی طلب کی ہے۔ ابھی یہ طے نہیں ہے کہ یہ کمیٹی کتنے دن میں اپنی جانچ رپورٹ ضلع انتظامیہ کے سپرد کرے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.