ETV Bharat / state

علی گڑھ: جواہر لال نہرو میڈیکل کالج کی پلازمہ کے لیے اپیل - جواہر لال نہرو میڈیکل کالج

ریاست اترپردیش کے شہر علی گڑھ میں واقع علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے جواہر لال نہرو میڈیکل کالج کی جانب سے پلازمہ کے لیے اپیل کی گئی ہے۔

Aligarh Muslim University
Aligarh Muslim University
author img

By

Published : Aug 13, 2020, 4:46 PM IST

کووڈ 19 سے صحتیاب ہونے والے افراد سے جواہر لال نہرو میڈیکل کالج نے اپنا پلازما عطیہ کرنے کی اپیل کی ہے۔

جواہر لال نہرو میڈیکل کالج
جواہر لال نہرو میڈیکل کالج

اس اپیل کا مقصد یہ ہے کہ دیگر مریضوں کی پلازما تھیریپی کی جاسکے اور کووڈ 19 کے خلاف لڑائی میں کامیابی حاصل ہو۔

جو لوگ اسپتال سے رخصت ہوگئے ہیں انہیں پلازما کا عطیہ کرنے کے لئے ایک بار پھر اسپتال آنے سے ہچکچانا نہیں چاہئے اور بلا خوف پلازہ عطیہ کرنا چاہیے تاکہ دوسرے مریضوں کی مدد ہو سکے۔

جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج (جے این این سی)، اے ایم یو کے پیتھا لوجی شعبہ کے سربراہ پروفیسر سعید الحسن عارف نے کہا کہ عام طور سے لوگ پلازما عطیہ کرنے میں ہچکچاتے ہیں اور ابھی تک صرف تین لوگوں نے میڈیکل کالج کے بلڈ اور کمپوننٹ بینک میں اپنا پلازمہ عطیہ کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا جو افراد جے این ایم سی کے بلڈ بینک میں پلازمہ عطیہ کرنا چاہتے ہیں وہ کونسل مسٹر سہیل عباس (فون : 9410061472) اور میڈیکل آفیسر ڈاکٹر فواد خان (فون : 9457990934) اور ڈاکٹر اسمرتی پرساد (فون : 9358203015) سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے:'یوپی میں نظم ونسق کی حالت کافی خراب'

کووڈ 19 سے متاثر ہونے والے افراد جواب صحت مند ہو چکے ہیں۔

ان سے آگے آنے کی اپیل کرتے ہوئے پروفیسر عارف نے کہا کہ ہمیں زیادہ سے زیادہ عطیہ دہندگان کی ضرورت ہے۔

جے این ایم سی کے پرنسپل پروفیسر شاہد علی صدیقی نے کہا کہ کووڈ 19 بحران کے وقت پلازما عطیہ کرنا انسانی خدمت ہے اور اس وبا کے خلاف لڑائی میں جے این ایم سی کو تقویت ملے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.