ETV Bharat / state

اے ایم یو میڈیکل کالج کے ڈاکٹروں کی ہڑتال تیسرے دن بھی جاری - ریذیڈنٹ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن

اترپردیش کے شہر علی گڑھ میں واقع علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج کے ٹراما سینٹر میں گذشتہ 3 فروری2021 کی شب میں ڈاکٹر اسد عالم سے مارپیٹ کے بعد سے ڈاکٹر ہڑتال کر رہے ہیں۔

اے ایم یو میڈیکل کالج کے ڈاکٹروں کی ہڑتال تیسرے دن بھی جاری

author img

By

Published : Mar 6, 2021, 3:57 PM IST

ڈاکٹر اسد عالم زخمی ہونے کے بعد ریذیڈنٹ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن (آر ڈی اے) کے ڈاکٹرز کی جانب سے ہڑتال کی گئی ہے۔ آج ہڑتال کا تیسرا دن ہے۔

اے ایم یو
اے ایم یو

واضح رہے 3 فروری2021 کی شب میں اسیسٹنٹ کیجولٹی میڈیکل آفیسر ڈاکٹر اسد عالم ٹراما سینٹر میں تھے جہاں پر سات آٹھ لوگوں ایک مریض کے علاج کے تعلق سے ڈاکٹر کے ساتھ بدتمیزی کی۔

زخمی ڈاکٹر
زخمی ڈاکٹر
وی سی کے نام خط
وی سی کے نام خط

اس دوران ڈاکٹر کی آنکھ پر پتھر پھینک کر مارا گیا۔ جس کی وجہ سے ڈاکٹر زخمی ہو گئے اور ان کے ہاتھ میں چوٹ آئی ہے۔

اس کے بعد سے ریذیڈنٹ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن (آر ڈی اے) نے خصوصی میٹنگ بلائی گئی اور درج ذیل مطالبات کے ساتھ ہرتال کا فیصلہ لیا گیا اور وائس چانسلر کو خط بھی لکھا۔

ڈاکٹرز کے مطالبات درج ذیل ہیں:

  • قصورواروں کو فوراً گرفتار کیا جائے۔
  • علاج کے لیے آنے والے اے ایم یو طلبہ اور ملازمین پہلے سی ایم او کو دکھائیں نہ کہ اے سی ایم او کو۔
  • میڈیکل کیجولٹی میں باؤنسر کو رکھا جائے۔

خیال رہے کہ میڈیکل کالج میں پیش آئے اس واقعہ کے بعد پولیس کی جانب سے کارروائی گئی اور چند افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔

تاہم ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ کلیدی ملزم رضوان کو گرفتار کیا جائے۔ تاہم ابھی تک اس کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔

اس لیے آج تیسری دن بھی ریذیڈنٹ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے ڈاکٹرز کی ہڑتال جاری ہے۔

آج شام پھر ریذیڈنٹ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن (آر ڈی اے) کے ڈاکٹرز کی جانب سے ایک میٹنگ کی جائے گی، جس میں یہ فیصلہ ہوگا کہ ہڑتال کو جاری رکھا جائے یا نہیں۔

فی الحال ڈاکٹرز کی جانب سے کسی طرح کا کوئی بیان نہیں دیا گیا ہے لیکن ہرتال جاری ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.