اترپردیش کے ضلع جونپور کے مچھلی شہر کوتوالی علاقے کے دیوریا گاؤں میں راستے کے تنازع کے سلسلے میں دو فریقوں کے درمیان پرتشدد جھڑپ میں اتوار کی رات 13افراد زخمی ہوگئے۔
زخمیوں میں سے پانچ کی حالت نازک بتائی جاتی ہے جنہیں ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ پولیس نے دونوں فریقین کے دس افراد کو گرفتار کیا ہے۔
پولیس نے بتایا 'راستے کے سلسلے میں کافی دنوں سے تنازع چل رہا تھا۔ اسی ضمن میں آج معمولی بات پر کہا سنی کے دوران دونوں فریق آمنے سامنے آگئے۔ دونوں طرف سے لاٹھی، ڈنڈے و اینٹ پتھر چلنے لگے۔ مارپیٹ میں ایک گروپ سے رام یش، سندھیا یادو، جیوتی یادو، اوم پرکاش، وکاس و میرا یادو جبکہ دوسرے فریق سے مہادیو، مانتی ،سنجے،انیتا،راکیش، کملا دیوی و ہنس راج زخمی ہوگئے '۔
ڈاکٹروں نے ابتدائی علاج کے بعد حالت نازک ہونے پر اوم پرکاش، وکاس میرا، انیتا و ہنس راج کو ضلع اسپتال ریفر کردیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
تریپورہ درشی میں پھنسے غیر ریاستی مزدوروں پریشان
کرناٹک میں دسویں جماعت کے امتحانات جاری
مسجد سے نماز ادا کرکے نکلنے والے شخص پر حملہ
دونوں فریقین کی تحریر پر مارپیٹ و دیگر دفعات میں مقدمہ درج کر کے پولیس نے دس ملزمین کو گرفتار کرلیا ہے۔