ETV Bharat / state

جونپور: 113 افراد کی جان بچانے والا رستم علی - جونپور ای ٹی وی بھارت خبر

ریاست اتر پردیش کے شہر جونپور کے تاریخی شاہی پل سے متصل دکانداروں میں سے ایک 50 سالہ دکاندار رستم علی عرف جھگڑو سلائی کا کام کرکے چار بیٹیوں اور تین بیٹوں کا خرچ چلاتے ہیں جھگڑو خدمت خلق کے جزبہ سے اب تک خود کشی کرنے والے 113 افراد کی جانیں بچا کر ایک تاریخ رقم کی ہے.

رستم علی
رستم علی
author img

By

Published : Jun 26, 2021, 4:50 PM IST

اتر پردیش کے ضلع جونپور میں شہر کے وسط میں مغل دور کا واقع شاہی پل آج بھی اپنی نقاشی و فنکاری کی وجہ سے شہر کی خوبصورتی میں چار چاند لگاتا ہے اور پل کے نیچے سے جاری گومتی ندی پل اور شہر کی خوبصورتی کو دوبالا کرتی ہے.

رستم علی

ای ٹی وی بھارت سے بات چیت میں رستم علی عرف جھگڑو نے بتایا کہ تقریباً 35 سالوں سے خود کشی کرنے والے افراد کی جان بچانے کا سلسلہ جاری ہے۔ جب کوئی شخص خود کشی کے ارادے سے ندی میں کودتا ہے تو قریب کے دکاندار آواز لگاتے ہیں تو اس آواز سے ایک ہمت و حوصلہ ملتا ہے جس کی وجہ سے ندی میں کود کر رستم جان بچانے میں مدد کرتے ہیں۔ اور یہ کام اس وجہ سے بھی آسان ہو جاتا ہے کہ انہیں تیرنے کا فن معلوم ہے ۔وہ اپنے اس فن کی وجہ سے لوگوں جان بچاتے ہیں ۔رستم اپنے بچوں کو بھی اس فن کی تعلیم دے رہے ہیں کہ آگے وہ بھی ڈوبتے ہوئے لوگوں کے جانیں بچائیں.

جھگڑو نے بتایا کہ اکثر وہی لوگ خود کشی کی نیت سے گومتی ندی میں چھلانگ لگاتے ہیں جو بچے امتحانات میں ناکام ہوجاتے ہیں۔ یا جو محبت میں ناکام ہوتے ہیں ۔اکثر گھریلو معاملات کی وجہ سے بھی لوگ خود کشی کرتے ہیں.

رستم علی نے بتایا کہ گومتی ندی سے پل کی اونچائی تقریباً 35 سے40 فٹ ہے ۔وہ پل کے اوپر سے اپنی جان کی بازی لگا کر ایک دوسرے کی جان بچانے کی نیت سے گومتی ندی میں چھلانگ لگاتے ہیں۔

انہوں نہ مزید کہا کہ جب تک جان رہے گی اور وہ شاہی پل پر موجود رہینگے تو اسی طرح لوگوں کی جانیں بچاتے رہیں گے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس کام کے لئے وہ کوئی اجرت نہیں لیتے ہیں۔ اور نہ ہی اجرت لینے کی کوئی خواہش ہے۔کیونکہ مذہب اسلام میں سبھی کو یکساں بتایا گیا ہے ۔اور خدمت خلق کی ترغیب دی گئی ہے ۔

انہوں نے مید کہا کہ میں فقط ایک ذریعہ ہوں۔ مدد تو اللہ کرتا ہے ۔اور یہ سوچ کر بھی رستم گومتی ندی میں چھلانگ لگا دیتے ہیں کہ جیسے وہ اپنی ماں کے لال ہیں ویسے ڈوبنے والا شخص بھی اپنی ماں کا لال ہوگا.

رستم علی عرف جھگڑو خدمت خلق کے جذبہ کے ساتھ اپنی جان کی بازی لگا کر مذہب و برادری میں تفریق کیے بغیر گومتی ندی میں کود کر اب تک 113 خود کشی کرنے والے افراد کی جان بچانے میں مدد کر چکے ہیں.

خدمت خلق:ممبئی 26/11 حملے میں لوگوں کی جان بچانے والا چائے بیچنے پر مجبور

انہیں اس کام کے لیے مقامی دو تنظیموں نے تو اعزاز سے نوازا ہے مگر ابھی تک جھگڑو کو حکومتی سطح پر امداد و اعزاز سے نہیں نوازا گیا ہے.

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.