ETV Bharat / state

'ایم آئی ایم، بی جے پی کے لیے کام کرتی ہے' - اسد الدین اویسی کی جونپور و اعظم گڑھ اضلاع میں تشریف آوری

اتر پردیش کے شہر جونپور میں کانگریس پارٹی کے سینیئر رہنما سراج مہدی نے پریس کانفرنس میں ایم آئی ایم پر بی جے پی کی بی ٹیم ہونے کا الزام عائد کیا۔

کانگریس پارٹی کے سینیئر رہنما سراج مہدی
کانگریس پارٹی کے سینیئر رہنما سراج مہدی
author img

By

Published : Jan 11, 2021, 4:05 AM IST

پریس کانفرنس میں سابق کانگریس رہنما سراج مہدی سے جب ایم آئی ایم کے قومی صدر اسد الدین اویسی کی جونپور آمد کے بارے سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین بھارتیہ جنتا پارٹی کے لیے کام کرتی ہے۔

کانگریس پارٹی کے سینیئر رہنما سراج مہدی

انہوں نے کہا کہ اس وقت اگر موجودہ حکومت کے خلاف کوئی زبان کھولتا ہے تو اس پر سی بی آئی یا ای ڈی کی جانچ مسلط کر دی جاتی ہے جبکہ اسد الدین اویسی اکثر بی جے پی کے رہنماؤں کے خلاف بولتے رہتے ہیں لیکن ان کے خلاف آج تک کسی بھی طرح کی جانچ نہیں ہوئی۔

سراج مہدی نے کہا کہ اسد الدین اویسی کے چھوٹے بھائی اکبرالدین اویسی نے متنازعہ بیان دیا تھا لیکن آج تک انہیں گرفتار نہیں کیا گیا اس سے صاف ظاہر ہے کہ یہ بی جے پی کے لیے کام کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ بہار میں کانگریس کی حکومت بننے والی تھی لیکن اویسی نے نقصان پہنچایا اب مغربی بنگال بھی جا رہے ہیں جہاں ایک اچھی حکومت چل رہی ہے اسی طرح اب وہ اتر پردیش میں بھی اپنا کام کرنے آ رہے ہیں کیونکہ انہوں نے بی جے پی سے موٹی رقم وصول کی ہے۔

واضح رہے کہ آئندہ 12 جنوری کو آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے قومی صدر و رکن پارلیمنٹ اسد الدین اویسی کی جونپور و اعظم گڑھ اضلاع میں تشریف آوری ہو رہی ہے جس سے ریاست کے ساتھ ساتھ مقامی رہنماؤں میں کافی اضطرابی کیفیت پائی جا رہی ہے تو وہیں آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے کارکنان و عہدیداران میں خوشی و مسرت کا ماحول ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.