ETV Bharat / state

Interview with Author Irfan Jaunpuri جونپور کی ادبی وراثت کے محافظ عرفان جونپوری سے خاص ملاقات - عرفان جونپوری سے خصوصی گفتگو

معروف مصنف عرفان جونپوری کی نصف درجن کتابیں منظر عام پر آچکی ہیں اور مزید چار کتابیں زیر تصنیف ہیں۔ حال ہی میں ان کی نئی تصنیف 'مضامینِ عرفان' منظر عام پر آئی جس کا رسم اجرا بنارس ہندو یونیورسٹی کے پروفیسر آفتاب احمد آفاقی کے ہاتھوں عمل میں آیا۔ اسی تعلق سے ای ٹی وی بھارت نے عرفان جونپوری سے خصوصی گفتگو کی ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Feb 25, 2023, 12:23 PM IST

Updated : Feb 25, 2023, 1:00 PM IST

عرفان جونپوری سے خاص بات چیت

جونپور: ریاست اتر پردیش کا ضلع جونپور اپنے علم و ادب کے بنیاد پر ایک تاریخی اور منفرد مقام کا حامل ہے جس کی مٹی نے سینکڑوں شاعروں، ادیبوں کو جنم دیا جنہوں نے بین الاقوامی سطح پر جونپور کو متعارف کروایا اور اپنی علمی قابلیت کا لوہا منوایا لیکن موجودہ دور میں شیراز ہند کے نام سے عالمی شہرت یافتہ شہر جونپور تاریخ کے اوراق تک ہی محدود ہو گیا۔ امتداد زمانہ کی وجہ سے آہستہ آہستہ علم کا مرکز کہا جانے والا یہ خطہ اپنی بقا و زندگی کی صدائیں لگاتا نظر آرہا ہے۔ ایسی بدحالی کے دور میں عرفان جونپوری گزرے ہوئے لوگوں کی تصانیف و تصاویر، قلمی نسخے، خطوط کی ایک وارث کی طرح حفاظت کر رہے ہیں اور خشک شدہ گل میں آبیاری کا کام انجام دے رہے ہیں۔ عرفان جونپوری کو اتر پردیش اردو اکادمی نے گذشتہ سال ایک لاکھ کے انعام ادب برائے اطفال سے نواز چکی ہے۔ ان کی تصنیف و ترتیب کردہ نصف درجن کتابیں منظر عام پر آچکی ہیں اور مزید ان کی چار کتابیں زیر تصنیف ہیں۔ حال ہی دنوں میں ان کے نئی تصنیف 'مضامینِ عرفان' عام پر آئی ہے جس کا رسم اجرا بنارس ہندو یونیورسٹی کے شعبہ اردو کے صدر پروفیسر آفتاب احمد آفاقی کے ہاتھوں عمل میں آیا ہے۔ اسی تعلق سے ای ٹی وی بھارت اردو نے عرفان جونپوری سے خصوصی گفتگو کی ہے۔

عرفان جونپوری نے بتایا کہ مضامین عرفان میں مطبوعہ و غیر مطبوعہ تحقیقی مضامین شامل ہیں۔ اس کتاب میں بعض تحقیقی باتیں بھی سامنے آئی ہیں جو اب تک منظر عام سے غائب تھیں۔ غالب دہلوی کے ایک گمنام شاگرد زیدی جونپوری ہیں جن کا تذکرہ اس سے پہلے تلامذہ غالب میں کسی بھی نے نہیں کیا ہے، اس کتاب میں ان کا ذکر موجود ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس وقت اردو صحافت کا جشن منایا جا رہا ہے جب کہ اردو صحافت پر پہلی کتاب جونپور کے مصنف کامل بے سے نے 1940 میں لکھا ہے یہ ان کا دعویٰ ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سر شاہ سلیمان علیگڑھ مسلم یونیورسٹی کے وائس چانسلر بھی رہے اور ایک اچھے قانون داں بھی تھے مگر وہ ایک بہترین ادیب بھی تھے اس پر کم کام ہوا۔ ان کی تین کتابیں میرے پاس موجود ہیں۔ اس کتاب میں ان کا تعارف ہے۔ اس کے ساتھ شرقی دور کے شاعروں کی اردو و ہندی ادب میں خدمات پر بھی روشنی ڈالی گئی ہے۔ اس کے علاوہ میرے جو بھی تبصرے و مضامین شائع ہوتے رہے ہیں، ان کا بھی احاطہ مضامین عرفان میں کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : EK Shayar Program استاد شاعر عبرت مچھلی شہری سے خصوصی گفتگو

عرفان جونپوری نے بتایا کہ شیراز ہند جونپور کا ماضی بہت ہی تابناک رہا ہے۔ ماضی میں جونپور سے رسالہ برق مستقبل نکلتا رہا اور حال میں بھی کئی رسالے نکل رہے ہیں، مگر وہ سب مذہبی ہیں۔ جب میرا اردو ادب کے تعلق سے مختلف شہروں میں آنا جانا ہوتا ہے تو لوگ کہتے ہیں کہ جونپور سے بھی ایک ادبی رسالہ نکالا جائے۔ اس سلسلے میں میری کوشش ہے کہ جونپور سے بھی ایک سہ ماہی ادبی رسالہ کی داغ بیل ڈالی جائے تاکہ یہاں کی ادبی، سیاسی، سماجی، شعری، تاریخی باتیں نسل نو کے سامنے آ سکیں جس سے وہ استفادہ کریں۔ انہوں نے بتایا کہ ایک وقت تھا یہاں پر تصنیف و تالیف کا کام بڑے پیمانے پر ہوتا تھا۔ ایک سے بڑھ کر ایک ادیب یہاں پر موجود تھے جنہوں نے نثر نگاری پر عمدہ کام کیا۔ جونپور کے علماء نے انفرادی طور پر مذہبی کتابیں بہت لکھیں جس کے لیے ایک ادارے کی ضرورت تھی۔ موجودہ وقت میں شعر و شاعری پر تو کچھ کام ہو رہے ہیں، مگر نثر نگاری پر خاطر خواہ کام نہیں ہو رہے ہیں۔ شاید نئی نسلوں میں یہ اردو زبان و ادب سے بے رغبتی و دوری کا نتیجہ ہو۔

Last Updated : Feb 25, 2023, 1:00 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.