ETV Bharat / state

جونپور: معروف شاعر شہزاد کلیم سے خصوصی بات چیت

author img

By

Published : Jul 8, 2021, 8:05 PM IST

اترپردیش اسمبلی انتخابات 2022 کو لیکر تمام سیاسی جماعتوں نے اپنی سرگرمیاں تیز کردی ہیں۔ نوجوانوں کو راغب کرنے کےلیے سیاسی پارٹیوں کی جانب سے شاعروں کو میدان میں اتارا جارہا ہے۔

جونپور: معروف شاعر شہزاد کلیم سے خصوصی بات چیت
جونپور: معروف شاعر شہزاد کلیم سے خصوصی بات چیت

اترپردیش کے ضلع پرتاپ گڑھ سے تعلق رکھنے والے مشہور و معروف شاعر شہزادہ کلیم ان دنوں سماج وادی پارٹی کے قومی صدر و سابق وزیراعلیٰ اکھلیش یادو سے مسلسل رابطہ میں ہیں جس کی وجہ سے وہ سرخیوں میں بنے ہوئے ہیں۔ اکھلیش یادو بھی نے بھی شہزادہ کلیم کے اشعار کو سوشیل میڈیا پر شیئر کیا ہے جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ وہ بھی شہزادہ کلیم سے ربط بنائے ہوئے ہیں۔

وہیں کانگریس نے 2022 کے اسمبلی انتخابات کو نظر میں رکھتے ہوئے معروف شاعر عمران پرتاپ گڑھی کو اقلیتی سیل کا قومی صدر مقرر کیا ہے جبکہ سماج وادی پارٹی نے ضلع پرتاپ گڑھ سے ہی تعلق رکھنے والے شاعر شہزادہ کلیم کو انتخابی میدان میں اتارنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اسی تعلق سے ای ٹی وی بھارت نے شہزادہ کلیم سے خصوصی بات چیت کی ہے۔

معروف شاعر شہزادہ کلیم نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ کہ کورونا وبا کی وجہ سے تمام شعبہ متاثر رہے۔ لاک ڈاون کی وجہ سے مشاعرے بند تھے لیکن آن لائن مشاعروں کا سلسلہ جاری رہا جس سے شعرا اپنے سامعین کے ساتھ جڑے رہے۔ انہوں نے نوجوانوں کو سیاست سے جڑنے کا مشورہ دیا۔ شہزادہ کلیمکا ماننا ہے کہ سیاسی طاقت کے ذریعہ ہی ملک کے حالات کو بہتر کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے ہجومی تشدد، مہنگائی و دیگر مسائل پر تشویش کا اظہار کیا۔

انہوں نے اکھلیش یادو سے ان کے روابط سے متعلق سوال پر کہا کہ ’ملک میں آر ایس ایس اور بی جے پی کے بڑھتے ہوئے اثر کو روکنے کےلیے اترپردیش میں بی جے پی کو شکست دینا ضروری ہے۔ انہوں نے مغربی بنگال کی مثال پیش کرتے ہوئے کہا کہ اترپردیش میں بھی بی جے پی کو شکست دی جاسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اترپردیش میں بی جے پی کو صرف سماج وادی پارٹی ہی شکست دے سکتی ہے۔

شہزادہ کلیم نے کہا کہ سماج وادی پارٹی ہی وہ واحد علاقائی پارٹی ہے جو تمام مذاہب کے ماننے والوں کا احترام کرتی ہے اور ہر طبقہ کے لوگوں کو ساتھ لیکر چلنے میں یقین رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سماج وادی پارٹی نے اپنی تشکیل سے آج تک مسلمانوں کی فلاح و بہبود کےلیے متعدد اقدامات کئے ہیں۔ انہوں نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ مسلمانوں کو اپنے اندر قابلیت پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ مسلمان ملک کا وزیراعظم اور ریاست کا وزیراعلیٰ بھی بن سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

UP Assembly Election: اویسی کا یوپی دورہ، اوم پرکاش راج بھر سے ملاقات کی

انہوں نے پورے ملک کی نظریں اترپردیش پر ٹکی ہوئی ہیں جبکہ اترپردیش میں صرف سماج وادی پارٹی ہی بی جے پی کو شکست دینے کے قابل ہے۔ انہوں ن اس امید کا بھی اظہار کیا کہ 2022 کے انتخابات میں سماج وادی پارٹی کو شاندار کامیابی حاصل ہوگی اور اترپردیش میں اقتدار حاصل ہوگا۔

اب دیکھنا یہ ہے کہ کیا جس طرح معروف شاعر شہزادہ کلیم، مشاعروں کے اسٹیج پر داد حاصل کرنے میں کامیاب رہتے ہیں، اسی طرح وہ سیاسی میدان میں کتنے کامیاب رہیں گے؟

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.