ETV Bharat / state

جونپور: اسمبلی ضمنی انتخاب کے لئے سرگرمیاں تیز - سوتنتر دیو سنگھ

ریاستی حکومت کے سابق کابینی وزیر و سماج وادی پارٹی کے رکن اسمبلی پارس ناتھ یادو کے انتقال سے خالی ہوئی ملہنی اسمبلی سیٹ پر ضمنمی انتخاب کی تیاریاں شروع ہوگئی ہیں۔

Jaunpur: Activities for Assembly by-elections intensified
جونپور: اسمبلی ضمنی انتخاب کے لئے سرگرمیاں تیز
author img

By

Published : Sep 14, 2020, 4:29 PM IST

اترپردیش کے ضلع جونپور میں ملہنی اسمبلی حلقے پر ضمنی الیکشن کا اعلان کسی بھی دن ہوسکتا ہے۔ اس سلسلے میں ضلع انتظامیہ اپنی تیاریاں مکمل کرنے میں لگا ہوا ہے تو وہیں سیاسی پارٹیوں نے بھی اپنی سرگرمی تیز کردی ہے۔

عوامی نمائندوں کے ذریعہ علاقے میں چھوٹے موٹے ترقیات کام کرائے جارہے ہیں تو بڑےلیڈران کی ورچوئل ریلیاں بھی شروع ہوگئی ہیں۔

ریاستی حکومت کے سابق کابینی وزیر و سماج وادی پارٹی کے رکن اسمبلی پارس ناتھ یادو کے انتقال سے خالی ہوئی ملہنی اسمبلی سیٹ پر ضمنمی انتخاب کی تیاریاں شروع ہوگئی ہیں۔

الیکشن کمیشن کی ہدایت پر ضلع انتخابی دفتر میں ای وی ایم کی چیکنگ پوری ہوچکی ہے۔ اس دوران جہاں مشینوں کی ایف ایل سی(فاسٹ لیول چیکنگ) کرائی گئی تو سبھی سیاسی پارٹی کے نمائندوں کے سامنے ماک پول(جعلی ووٹنگ)بھی کرایا جاچکا ہے۔ اس کے بعد الیکش کمیشن کی جانب سے اگلی ہدایت ملنے پر آگے کی کاروائی شروع کرائی جائے گی۔

ضلع انتخابی افسر دنیش کمار سنگھ نے سبھی ایس ڈی ایم،تحصیل دار اور نائب تحصیل داروں کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ تمام بوتھوں پر ضروری اشیا کی سہولت کی فراہمی کا جائزہ لے لیں اور جو خامیاں ہوں انہیں دور ابھی سے کرلیں۔

انہوں نے کہا کہ سبھی بوتھ ماڈل بوتھ بنیں گے۔ ملہنی اسمبلی میں کارکنوں کی ورچوئل تربیت بھی ہوچکی ہے۔ بی جےپی کی جانب سے ریاستی صدر سوتنتر دیو سنگھ کی ورچوئل ریلی ہوچکی ہے۔ ضلع کے ملہنی اسمبلی حلقے میں کل ووٹر تین لاکھ 62 ہزار دو سو ہیں جس میں مرد ووٹروں کی تعداد ایک لاکھ 78ہزار 144ہے۔ خاتون ووٹروں کی تعداد ایک لاکھ 63ہزار 719 ہے جبکہ دیگر ووٹر18ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.