اترپردیش کے جونپور میں ضلع کی مشہور و معروف شخصیت و سماجی کارکن ڈاکٹر عبدالسلام ندوی کی یاد میں ایک شعری نشست کا انعقاد کیا گیا۔
شہر کے محلہ سبزی منڈی بمقام مدرسہ ظہور الاسلام میں جشنِ یومِ جمہوریہ کے موقع پر "بیاد ڈاکٹر عبد السلام ندوی" ایک شعری نشست کا اہتمام کیا گیا جس میں ضلع کے ممتاز و چنندہ شعراء کرام نے شرکت کرکے اپنے کلام سے سامعین کو محظوظ کیا۔
نشست کی صدارت استاد شاعر احمد نثار جونپوری و نظامت ارشاد انور خان نے فرمائی۔ نشست میں بطورِ مہمان خصوصی سماجوادی پارٹی کے سینیئر لیڈر استقبال قریشی و سماجی کارکن نکھیلیش سنگھ نے شرکت کی۔
اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر عبدالسلام ندوی کی حیات و خدمات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر صاحب ایک ایسی شخصیت تھے جو اپنی خدمات کی وجہ سے ہمیشہ لوگوں کے دلوں میں زندہ و تابندہ رہیں گے۔ ہم آج انہیں خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں۔
مزید پڑھیے: جونپور: فلم شوٹنگ کے دوران پتھر بازی، اداکارہ شدید زخمی
کنوینر حنیف انصاری نے ای ٹی وی بھارت سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ڈاکٹر عبدالسلام ندوی انسانیت سے محبت کرنے والی شخصیت تھی۔ ان کا شمار علاقے کی چنندہ شخصیات میں کیا جاتا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ ایسے پروگراموں کا مقصد اپنے بزرگوں کو یاد کرنا، نئی نسل کو ان کی حیات و خدمات سے واقف کرانا اور ان کے ادھورے اغراض و مقاصد کی تکمیل کرنا ہے۔