عالمی وباء کووڈ۔ 19 کے دور میں رامپور میں واقع ممبر پارلیمنٹ اعظم خاں کی محمد علی جوہر یونیورسٹی کی تمام تعلیمی سرگرمیاں آن لائن جاری ہیں۔
یونیورسٹی کی جانب سے بین الاقوامی سطح کے جہاں مختلف موضوعات کے تحت سیمینار کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔
وہیں جوہر یونیورسٹی کی فیکلٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنولوجی نے میوات انجینئرنگ کالج نوح کے اشتراک سے پانچ روزہ آن لائن شارٹ ٹرم کورس کا اہتمام کیا۔
ریسینٹ اینڈ ایمرجنگ ٹرینڈس ان ٹکنالوجی کے عنوان پر آن لائن شارٹ ٹرم کورس کے آخری دن کے پہلے مرحلے میں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے ڈاکٹر اجمل حسین نے موضوع پر اپنے لیکچر میں کہا کہ گیبین ویئر سے پانی کے اثر کو کم کیا جا سکتا ہے اور مٹی کے کٹاؤ کو بچایا جا سکتا ہے۔
پروگرام کے دوسرے مرحلہ میں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر ریحان صدیقی نے اپنے موضوع پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ مسلسل بڑھتی ہوئی آبادی کے لئے انڈر گروپ اسپیس کتنا ضروری ہے۔
پانچ روزہ بین الاقوامی شارٹ ٹرم کورس کے اختتامی سیشن کا آغاز انجینئر عبد الاحد نے استقبالیہ خطاب سے کیا۔
اس کے بعد مہمان خصوصی کے طور پر محمد علی جوہر یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر سلطان محمد خان نے مذکورہ موضوع سے متعلق اپنا نظریہ پیش کیا اور نئی ٹکنالوجی کی اہمیت کو واضح کیا۔
وہیں جامعہ ملیہ اسلامیہ کے پروفیسر فرحان احمد قدوائی نے جوہر یونیورسٹی کے منتظمین کو شارٹ ٹرم کورس کا اہتمام کرنے کے لئے مبارکباد دی۔