ETV Bharat / state

رامپور:جوہر یونیورسٹی میں پانچ روزہ فیکلٹی ڈیولپمنٹ پروگرام اختتام پذیر

author img

By

Published : Aug 31, 2020, 4:59 PM IST

پانچ روزہ بین الاقوامی فیکلٹی ڈیولپمنٹ پروگرام کے اختتامی مراحل میں یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر سلطان محمد خان نے اس تقریب کے بارے میں اپنے خوشگوار تاثرات کا اظہار کیا۔

رامپور:جوہر یونیورسٹی میں پانچ روزہ فیکلٹی ڈیولپمنٹ پروگرام اختتام پذیر
رامپور:جوہر یونیورسٹی میں پانچ روزہ فیکلٹی ڈیولپمنٹ پروگرام اختتام پذیر

ریاست اترپردیش کے رامپور کے رکن پارلیمان اعظم خاں کی محمد علی جوہر یونیورسٹی میں جاری پانچ روزہ آن لائن فیکلٹی ڈیولپمنٹ پروگرام آج اختتام پذیر ہوگیا۔

محمد علی جوہر یونیورسٹی میں 'کمیونیکیشن اسکیل اینڈ پرسنالٹی ڈیولپمنٹ' کے تحت آن لائن پانچ روزہ فیکلٹی ڈیولپمنٹ پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں بھارت کے مختلف یونیورسٹی کے ماہرین و دانشوران ہر روز مرکزی موضوع کے تحت خطاب کر رہے تھے۔ آج کے پہلے سیشن کی مقررہ ڈاکٹر زینب سرور رہیں جو کہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے انگلش ڈپارٹمنٹ میں بحیثیت پروفیسر تدریسی فرائض انجام دے رہی ہیں۔ اور دوسرے سیشن کے مقرر ڈاکٹر ساجد جمال رہے جو کہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں بحیثیت پروفیسر فائز ہیں۔

پروگرام کے پہلے سیشن کا آغاز کوشاگرا شری واستو نے ڈاکٹر زینب سرور کا پر زور استقبال کرتے ہوئے کیا اور ان کو خطاب کے لئے مدعو کیا ڈاکٹر زینب سرور نے انٹرپرسنل اسکیل پر روشنی ڈالتے ہوئے بتایا کہ کس انداز سے ہم اپنا نظریہ بہترین طریقہ سے دوسروں کے سامنے رکھ سکتے ہیں اور دوسروں کو اپنا قائل کر سکتے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے منطقی اصول پر بھی روشنی ڈالی۔پروگرام کے دوسرے سیشن میں ڈاکٹر ساجد جمال نے اپنے موضوع 'کمیونیکیشن اسکیل فور بنگ اے گڈ ٹیچر' پر تبصرہ کرتے ہوئے بتایا کہ ایک معلم کے لئے مؤثر گفتگو کس قدر اہم ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کس انداز سے ہم اپنی معلومات موثر انداز سے طلباء تک منتقل کرسکتے ہیں۔ مزید اس پر زور دیا کہ طلباء کی ذہنی استعداد سے بخوبی واقف ہونا ایک کامیاب معلم کے لئے ازحد لازمی ہے۔

اس کے بعد اس پانچ روزہ بین الاقوامی فیکلٹی ڈیولپمنٹ پروگرام کے اختتامی مراحل میں یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر سلطان محمد خان نے اس تقریب کے بارے میں اپنے خوشگوار تاثرات کا اظہار کیا۔ بعد ازاں مہمان خصوصی جی جی آئی انبالہ، ہریانہ سے پروفیسر آر آر آزاد نے تمام مقررین کی تعریف کی اور پروگرام کے منظم اور بہتر انداز سے اختتام پذیر ہونے پر سبھی کو مبارکباد دی۔

بعد ازاں IQAC کو آرڈینیٹر راجیش یادو نے پروگرام پر اپنے تاثرات کا اظہار کیا۔ اس کے بعد آرگنائزنگ سیکریٹری ماہرہ اخلاق نے تمام مقررین اور شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔ پروگرام کے کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہونے پر مسرت کا اظہار کیا۔

اس موقع پر کنوینر رابعہ خان، آرگنائزنگ ٹیم کے ممبران کوشاگرا شری واستو، ڈاکٹر عبدالوہاب، ڈاکٹر راحین شمع اور انا انجم شریک رہیں۔ وہیں مشاورتی پینل کے ممبران اکبر مسعود، ڈاکٹر گلریز نظامی، گورنمنٹ رضا پی جی کالج کے سابق صدر پروفیسر حسن احمد نظامی، گورنمنٹ رضا پی جی کالج کے شعبہ انگریزی کےسابق پروفیسر ، پروفیسر روبی خان صدیقی، ڈاکٹر پلکت اگروال، انتخاب ندیم خان اوردیگر اہم اشخاص موجود رہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.